تازہ تر ین
shahbaz-sharif

سحر وافطار کیلئے وزیراعلیٰ نے عوام کو بڑی خوشخبری سُنادی

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران عوام کو رےلےف کی فراہمی کےلئے 9 ارب روپے سے زائدکا تارےخی رمضان پےکےج دےا جائے گا۔سستے آٹے کی فراہمی پر 8 ارب 78کروڑ روپے کی سبسڈی دی جائے گی،جس کے تحت رمضان المبارک مےں 10کلو آٹے کا تھےلا125 روپے کی سبسڈی سے 250روپے مےں ملے گاجبکہ20کلو آٹے کا تھےلا250روپے کی سبسڈی سے 500روپے مےں دستےاب ہوگا۔انہوںنے کہا کہ رمضان المبارک مےں عوام کورےلےف مہےا کرنے کےلئے صوبہ بھر مےں 318سے زائدسستے رمضان بازار قائم کےے گئے ہےں جبکہ صوبے مےں قائم ماڈل بازار بھی رمضان بازاروں کے طورپر کام کرےں گے۔انہوںنے کہا کہ سستے رمضان بازاروں مےں زرعی فےئر پرائس شاپس قائم کردی گئی ہیں اوران زرعی فےئر پرائس شاپس پر چنے کی دال،بےسن،کھجور،سےب اور کےلا مارکےٹ سے 20روپے کم قےمت پر ملے گا،اسی طرح گھی،کوکنگ آئل،چکن،انڈے اورچےنی بھی مارکےٹ سے کم نرخوں پر دستےاب ہوگی۔سحر و افطار کےلئے صوبہ بھر مےں 2ہزار سے زائد مدنی دسترخوان قائم کےے گئے ہےںاوران دسترخوانوں پر مفت سحر و افطار کا اہتمام کےا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے ہدایت کہ رمضان بازاروں اور عام مارکیٹوں میں اشیائے ضروریہ، پھلوں، سبزیوں اور دالوں کی قیمتیں نمایاں طور پر آویزاں ہونی چاہئیں اور عوام کی سہولت کیلئے ڈیجیٹل پرائس بورڈ لگائے جائیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ اشیاءکی کوالٹی کےساتھ وافر دستیابی ہر صورت یقینی ہونی چاہیئے اور رمضان پیکیج کے تحت فراہم کئے جانےوالے ریلیف کے ثمرات عوام تک ہر صورت پہنچنے چاہئیں۔ اشیاءکے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات ہونے چاہئیںجبکہ صوبائی وزراءاور سیکرٹری صاحبان اشیائے ضروریہ کی کوالٹی ، دستیابی اور قیمتوں کا جائزہ لینے کیلئے رمضان بازاروں کے دورے کریں گے جبکہ کابینہ کمیٹی برائے پرائس کنٹرول روزانہ کی بنیاد پر رمضان بازاروں میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی مانیٹرنگ کرے گی-وزےراعلیٰ نے متعلقہ حکام ہداےات کی کہ ذخےرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کےخلاف بلاامتےاز کارروائی جاری رکھی جائے ۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکا م کو ہدایت کی کہ خریداری کیلئے آئے لوگوں کو رمضان بازاروں میں تمام ممکن سہولتیں فراہم کی جانی چاہئیں اور رمضان بازاروں کے باہر پارکنگ کا مناسب انتظام ہونا چاہیئے۔ انہوںنے کہا کہ کسی بھی چےز کی قلت ےا عدم دستےابی کی شکاےت پےدا نہےں ہونی چاہےے۔ معےاری اشےاءصرف کی مقررہ قےمتوں پر فراہمی کو ےقےنی بنانا متعلقہ انتظامےہ کی ذمہ داری ہے ۔ وزےراعلیٰ نے کہا کہ ہر سال کی طرح رواں برس بھی پاکستان مسلم لیگ (ن ) کی حکومت نے ماہ مقدس کے دوران عوام کو ریلیف کی فراہمی کےلئے خصوصی پیکےج دےا ہے اورمےںتارےخی رمضان پےکےج کی خود نگرانی کررہا ہوںاوررمضان پےکےج کی پائی پائی عوام کو رےلےف کی فراہمی مےں صرف کی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ رمضان المبارک نےکےاں کمانے کامہےنہ ہے لہذا انتظامےہ اور منتخب نمائندوں کو اپنے فرائض محنت اوردےانت سے سرانجام دیں تاکہ شہرےوں کو رمضان المبارک کے دوران حقےقی معنوں مےں رےلےف کی فراہمی ےقےنی بنائی جاسکے۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف کی زےر صدارت اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سالانہ ترقےاتی پروگرام 2017-18 کی ترجےحات کا جائزہ لےاگےا۔وزیر اعلی شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سالانہ ترقےاتی پروگرام2017-18مےں سماجی شعبوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔سالانہ ترقےاتی پروگرام صوبے کی پائےدارترقی کا محور ہوگااورعوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف دیا جائے گا -انہوںنے کہا کہ جنوبی پنجاب کی ترقی کے لئے رےکارڈ فنڈز رکھے جائےںگے اور جنوبی پنجاب کے عوام کی خوشحالی کےلئے بڑے پروگراموں پر عملدرآمد جاری رہے گا۔انہوںنے کہا کہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا منصوبہ جنوبی پنجاب سے شروع کیا جائے گااورپسماندہ علاقوں کی ترقی ہماری ترجےحات مےں شامل ہے ، اسی لئے سالانہ ترقےاتی پروگرام کے تحت پسماندہ علاقوں کی ترقی و خوشحالی کےلئے زےادہ وسائل مختص کرےںگے۔تعلےم ،صحت،پےنے کے صاف پانی کی فراہمی اوردےگر سماجی شعبوں کےلئے مزےد فنڈز رکھے جائےںگے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے یومِ تکبیر کے تاریخ ساز موقع پرقوم کو مبارک باددی ہے – وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے یوم تکبیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے پاکستان 1998 میں آج ہی کے دن ایٹمی قوت بنااور28 مئی پاکستان کی سیاسی اور دفاعی تاریخ کا انتہائی اہم دن ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے رمضان المبارک کی آمد پر پاکستانی قوم اورامت مسلمہ کو مبارکباد دی ہے-وزیر اعلی شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اللہ رب العزت کا شکر ہے کہ ہمیں ایک بار پھر رمضان المبارک کی بابرکت ساعتیں نصیب ہوئی ہیںاور روزہ ایک فرض عبادت ہونے کے ساتھ اخلاقی نظم و ضبط کی تربیت بھی ہے۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشرےف کی زےرصدارت اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں باب پاکستان کے منصوبے کے مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv