تازہ تر ین

ڈرون کیمروں ،جاسوسی کے آلات کی فروخت, انتظامیہ ناکام

لاہور (نادر چوہدری سے ) صوبائی دارالحکومت میں انتہائی چھوٹے جاسوس ڈرون کیمروں سمیت دیگر جاسوسی کی کے آلات کی کھلے عام فروخت جاری ،مختلف قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران اور اہلکاروں کی جانوں کے نذرانوں کے باوجود جاسوسی کے آلات بیچنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں نہ لائی جاسکی ، معروف مارکیٹوں سمیت سوشل میڈیاکے ذریعے ڈرون کیمروں سمیت دیگر جاسوسی کے آلات کی کھلے عام فروخت جاری ، انتہائی چھوٹے ہونے کی وجہ سے انسانی توجہ کا مرکز نہ بنتے ہوئے حساس تنصیبات کی فوٹیج بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق صوبائی دارالحکومت کی سب سے بڑے تجارتی مرکز شاہ عالم مارکیٹ سمیت دیگر مارکیٹوں اورمختلف ویب سائٹس پر آن لائن انتہائی چھوٹے اور فضاءمیں بلند ہونے کے بعد انسانی توجہ سے بالاتر ہو جانے والے” ڈرون” کیمروں کی دھڑا دھڑ فروخت جاری ہے جبکہ الیکٹرانک میڈیا کے زیر استعمال سائز میں بڑے اور پروفیشنل کیمروں پر پہلے سے ہی پابندی عائد ہے لیکن یہ ڈرون جب فضاءمیں اونچائی پر بھی چلے جاتے ہیں تو اپنے حجم کی وجہ سے واضح طور پر دکھائی دیتے ہیں لیکن یہ جاسوس ڈورن کیمرے اتنے چھوٹے ہیں کہ ہاتھ کی مٹھی بند کر کے چھپایا جاسکتا ہے ۔ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سیف سٹی اتھارٹی کی جانب سے شہر بھر میں کیمروں کی تنصیب سے جہاں مجرمانہ کاروائیوں کے مرتکب افراد کا تعین آسان ممکن ہوا ہے وہیں دہشتگردتنظیموں کے آلا کار بننے والے پڑھے لکھے ملزمان کی جانب سے ان کے استعمال کا بھی انکشاف ہوا ہے ۔ ان کیمروں میں سے چند تو ریکارڈنگ پر لگا کر اُڑا دیئے جاتے ہیں اور واپس اُتار کر ان میں سے میموری کارڈ نکال کر اسے اپنے کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ میں کاپی کر لیا جاتا ہے جبکہ متعدد وائی فائی کے ذریعے براہ راست آپریٹ کئے جاتے ہیں اور اس کےلئے موبائل فونز پر مختلف ایپ ڈاﺅن لوڈ کر کے موبائل فونز پروہ تمام مناظر دیکھے جاسکتے ہیں جو کیمرا دکھا رہا ہوتا ہے۔ لائیور کوریج کے دوران موبائل پر دیکھے جانے والے کسی بھی منظر کو ریکارڈ کیا جاسکتا ہے یا اسکی تصویر لی جاسکتی ہے ۔یہ کیمرے شاہ عالم مارکیٹ ، ہال روڈ اور حفیظ سینٹر سمیت دیگر مارکیٹوں اور دکانوں پر دستیاب ہیں جبکہ ان کیمروں کو خریدنا اس قدر آسان ہے کہ مختلف ویب سائٹس پر بھی یہ ڈبہ پیک جاسوس ڈرون کیمرے باآسانی دستیاب ہیں ۔یہ چھوٹے ترین کیمرے کسی بھی سرکاری ، نیم سرکاری یا حساس عمارت کے اُپر پرواز کر کے اندر کی تمام نقل و حرکت کو مانیٹر کرنے والے تک پہنچاسکتا ہے جبکہ اس جاسوس ڈرون کیمرے سے کسی کے گھر ، دفتر ، دوران سفر مناسب دوری پررہتے ہوئے مکمل جاسوسی کی جاسکتی ہے جبکہ بغیر موقع پر جائے صرف جاسوس ڈرون کیمرا بھیج کر کسی بھی ٹارگٹ کی مانیٹرنگ اور شرپسند عناصر کو احکامات جاری کئے جاسکتے ہیں ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv