تازہ تر ین

معطلی کے شکار محمد نواز نے قوم سے معافی مانگ لی

لاہور(سپورٹس رپورٹر )اسپاٹ فکسنگ کی پیش کش پر تاخیر سے بورڈ حکام کو آگاہ کرنے پر سزا پانے والے کرکٹر محمد نواز نے اپنے چاہنے والوںسے معافی مانگی ہے، تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا کی ویب سائٹ پر محمد نواز نے اپنے پیغام میں کہا کہ ”میں نے پی سی بی حکام کو اسپاٹ فکسنگ کیلیے رابطہ کی اطلاع تاخیر سے کرنے کی غلطی کی، میں نے پیش کش کو مسترد کر دیا تھا اور اخلاقی طور پر کچھ برا نہیں کیا۔“ امید کرتا ہوں کے میرے مداح میری اس غلطی پر مجھے معاف کر دیں گے، ایسا کوئی کام نہیں کروں گا جس سے میرے ملک کی عزت پر حرف آئے ، واضع رہے کہ پی سی بی حکام نے تاخیر سے اطلاع کرنے پر کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے محمد نواز کا سینٹرل کنٹریکٹ معطل کرتے ہوئے ایک ماہ کی پابندی عائد کر دی تھی جب کہ انہیں 2لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنا ہو گا۔ پابندی کے دوران انہیں اینٹی کرپشن پروگرام کا حصہ بھی بننا ہو گا، رویہ بہتر رہنے پر ایک ماہ بعد کرکٹ کھیلنے کی اجازت ہو گی، محمد نواز کو دسمبر میں دورہ آسٹریلیا کے دوران اسپاٹ فکسنگ کی پیشکش ہوئی جس کے بارے میں انہوں نے حکام کو پی ایس ایل کے دوران کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کے کہنے پر حکام کو آگاہ کیا۔ پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی کے مطابق آل را?نڈر سے کسی بکی نے نہیں بلکہ ناصر جمشید نے رابطہ کیا تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv