تازہ تر ین
rape

رکھوالے لٹیرے کیوں بنے ؟ اجتماعی زیادتی کے بعد فرار

راولپنڈی (خصوصی رپورٹ) پولیس وردی میں ملبوس 3افراد کی دوشیزہ سے اجتماعی زیادتی۔ نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج‘ تفتیش شروع۔ تفصیلات کے مطابق پولیس وردی میں 3افراد نے ایئرپورٹ ہاﺅسنگ سوسائٹی سیکٹر 4میں ناکہ لگایا ہوا تھا جو کہ تھانہ صدر بیرونی کے اہلکار ظاہر کر رہے تھے۔ انہوں نے تلاشی کے بہانے ایک لڑکی کو روکا اور اس کو صدر کے پرائیویٹ ہوٹل میں زبردستی لے گئے۔ تینوں اہلکاروں نے زبردستی لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہو گئے۔ ستم رسیدہ حوازادی پولیس سٹیشن پہنچ گئی۔ خاتون نے 3ملزمان کے خلاف زیادتی کی درخواست دائر کی۔ خاتون نے اہلکاروں کے خلاف جلد کارروائی کا مطالبہ کیا۔ پولیس نے زیادتی کا مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔
زیادتی



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv