تازہ تر ین

آئی سی سی کی مصباح کو میچ ریفری سمیت 3 عہدوں کی آفر

لاہور(نیوزایجنسیاں) پاکستان کرکٹ کو بام عروج پر پہنچانے والے مصباح الحق کو ریٹائرمنٹ کے بعد آئی سی سی میچ ریفری بنائے جانے کا امکان ہے۔ مصباح وسیم راجہ کے بعد آئی سی سی میچ ریفری بننے والے پہلے پاکستانی ہونگے۔ شہر یار خان کا کہنا ہے کہ آئی سی سی میں پاکستان کا کوئی میچ ریفری نہیں ،اس کام کے لیے مصباح موزوں رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ مصباح الحق کو میچ ریفری بنانے کے لیے آئی سی سی پہلے ہی تیار ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان کا کہنا ہے کہ وہ کیریئر کا آخری ٹیسٹ میچ کھیلنے والے پاکستان ٹیم کے دو مایہ ناز کھلاڑی مصباح الحق اور یونس خان کے ساتھ بیٹھ کر مستقبل کے منصوبوں پر غور کریں گے۔شہریار خان نے کہا کہ پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق اور یونس خان سے مشاورت کے بعد اس بات کا فیصلہ کیا جائے گا کہ ریٹائرمنٹ لینے والے ان دونوں کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو مستقبل میں کس طرح بروئے کار لایا جائے۔چیئرمین پی سی بی نے بتایا کہ ’مصباح الحق اور یونس جب دورہ ویسٹ انڈیز سے واپس آئیں گے تو میں دونوں سے ملاقات کروں گا، ہمارے پاس ان دونوں پلیئرز کے لیے دو سے تین منصوبے ہیں‘۔انہوں نے کہا کہ ’میں نے مصباح الحق کو میچ ریفری بننے کی پیشکش نہیں کی البتہ ان کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے تین ممکنہ آپشنز میں سے یہ ایک آپشن ہے‘۔شہریار خان نے کہا کہ ’مصباح الحق کے حوالے سے میرے پاس تین پلان ہیں ، پہلا پی سی بی اور پاکستان کرکٹ میں براڈکاسٹر کا، دوسرا آئی سی سی میچ ریفری اور تیسرا پی سی بی میں کوئی عہدہ دینے کا آپشن موجود ہے‘۔انہوں نے کہا کہ مصباح اور یونس جو بھی ذمہ داری لینا چاہیں گے ان کی خواہش کا احترام کیا جائے گا۔خیال رہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے راہول ڈریوڈ کی ریٹائرمنٹ کے بعد انہیں انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی ذمہ داریاں سونپی گئی تھیں، اس حوالے سے چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ وہ بھی اسی سمت میں سوچ رہے ہیں تاہم مصباح اور یونس سے بات چیت کے بعد ہی کوئی حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv