کراچی (خصوصی رپورٹ) بڑی کمپنیوں اور دولت مند افراد پر لگا سپر ٹیکس آئندہ مالی سال بھی جاری رکھا جائے گا۔ حکومت ٹیکس کی شرح میں اضافے پر بھی غور کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق مالی سال 2017-18 ءکے بجٹ میں ٹیکس دائرہ کار اور وصولیوں میں اضافے کے لیے حکومت بڑی کمپنیوں اور دولت مندوں پر لگے اس ٹیکس کی شرح میں اضافے کا ارادہ رکھتی ہے۔ سپر ٹیکس سالانہ 10 کروڑ روپے کمانے والے افراد جبکہ 20 کروڑ روپے کمانے والی کمپنیوں پر لگتا ہے۔ سپر ٹیکس سے حاصل ہونے والی آمدن آئی ڈی پیز کی بحالی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے استعمال کی جائے گی۔
سپر ٹیکس