سیالکوٹ (بیورورپورٹ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان عمر ڈار کی فیکٹری میں پہنچے جہاں پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے والے ن لیگ کے سابق ایم پی اے چودھری اخلاق، شیخ عتیق اور دیگر رہنماو¿ں نے ان سے ملاقات کی۔ سابق اولمپیئن اور ہاکی کے مایہ ناز پلیئر آصف باجوہ بھی تحریک انصاف میں شامل ہو گئے۔ ملاقات کے بعد عمران خان نئے شامل ہونے والے احباب کے ساتھ ہی جلسہ گاہ پہنچے۔