تازہ تر ین

قیامت خیز گرمی …. 14 گھنٹے لوڈ شیڈنگ …. عوام نے نہروں کا رخ کر لیا

اسلام آباد، لاہور، کراچی، ملتان، کوئٹہ (نمائندگان) گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی بجلی نے بھی آنکھ مچولی شروع کر دی، چھٹی کا دن ہونے کے باوجود بھی سندھ سمیت جنوبی پنجاب کے پی کے میں لوڈشیڈنگ کا دوانیہ 14 گھنٹوں سے بھی تجاوز کر گیا، جبکہ شہر اقتدار کے پوش سیکٹروں کے علاوہ دیگر علاقوں میں 8سے10گھنٹے کی طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا، تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں درجہ حرارت بڑھتے ہی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا، جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، ذرائع کے مطابق بجلی کا شارٹ فال 5400میگاواٹ سے بھی تجاوز کر گیا ہے، جس کی وجہ سے طویل لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ کی ڈسکوز سمیت جنوبی پنجاب کی ڈسکو سیپکو میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کہیں زیادہ ہے جس کی بڑی وجہ ایک یہ بھی ہے کہ ان ڈسکوز میں غیر قانونی طور پر بجلی فروخت کی جارہی ہے، جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات برداشت کرنا پڑتی ہیں ملک میں اتوار کے ان بجلی کی ڈیمانڈ 18500میگاواٹ جبکہ پیداوار 13100میگاواٹ سے کم تھی جبکہ وزارت پانی و بجلی ذرائع کے مطابق ملک بھر میں بجلی کی مانگ میں اضافہ ہو رہا ہے، اور اگر گرمی کی شدت میں کمی نہ ہوئی تو لوڈشیڈنگ کا دورانیہ مزید بڑھ جائیگا اور ملک کو پیک سیزن میں رواں برس 26000میگاواٹ بجلی کی ضرورت پڑیگی، جس کو پورا کرنا ممکن نہیں ہے اور دوسری جانب انڈسٹریل ایریاز کو ڈسکوز کی جانب سے بجلی فروخت کرنے کی وجہ سے بھی عوام صارفین کو لوڈشیڈنگ زیادہ گھنٹے برداشت کرنا پڑتی ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ بجلی کے شعبے بہتری کیلئے اسے سیاست سے ہٹ کر دیکھنا ہو گا گزشتہ روز حکومت میں بجلی کے اتنے پلانٹس نہیں لگائے گئے جتنا واویلا کیا گیا ہے موجودہ حکومت کی بجلی بارے کارکردگی اپریل میں ہی سامنے آگئی تھی جس سے ملک میں بجلی کا شارٹ تاریخی سطح بھی عبور کر گیا تھا اگر ہی صورت حال رہی تو 2018کیا 2020تک بھی لوڈشیڈنگ پر قابو پانا ممکن نہ ہوگا، واضح رہے کہ حکومت آئے روز بجلی کے منصوبوں کا اعلان کر رہیی ہے اور لوڈشیڈنگ مہم بھی شروع ہے لیکن بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ ہونے کا نام ہی نہیں رہا۔ سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے بیشتر شہروں میں حبس، لو اور جھلسا دینے والی گرمی نے لوگوں کو نڈھال کردیا ، گرمی کی شدت کو کم کرنے کے لیے شہری نہروں کا رخ کر لیا، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پر تیز ہواوں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ سورج کی تیز چبھتی شعاعیں اورحبس نے لوگوں کو نڈھال کردیا ہے، سندھ اورپنجاب میں شہری تپش سے بچنے کےلئے نہروں کا رخ کررہے ہیں توکوئی ٹھنڈے ٹھنڈے شربت پی کرخود کو تازہ دم کررہا ہے،گرمی کی وجہ سے دن کے وقت سڑکیں بھی سنسان رہتی ہیں،بلوچستان کے شہرچمن میں گزشتہ روز کی بارش کے باوجود گرمی میں کمی نہیں آسکی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ بالائی سندھ اور جنوبی پنجاب میں موسم شدید گرم رہے گا۔ ادھرمکران، ژوب، ملتان، بہاولپور، مالاکنڈ، ہزارہ،کوہاٹ، بنوں ڈویژن، فاٹا، گلگت بلتستان اورآزاد کشمیر میں بعض مقامات پر تیز ہواوں اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv