تازہ تر ین
modi

مودی کی آبی دہشتگردی کا جواب۔۔کالا باغ ڈیم کی تعمیر

لاہور ( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ موجودہ حکمران بجلی نہیں کمیشن بنا رہے ہیں، مودی کی بڑھتی ہوئی آبی دہشت گردی کا جواب کالا باغ ڈیم ہے، وہ ہمارے حصہ کے تینوں دریاﺅں پر ڈیم بنا کر پاکستان کا پانی بند کر رہا ہے، مودی کی آبی اور مسلح دہشت گردی اور کل بھوشن کے مسئلہ پر نوازشریف کی خاموشی اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ مودی کے سہولت کار کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی، لاہور سمیت پاکستان میں عوام بجلی اور پانی کیلئے احتجاج کر رہے ہیں، چھوٹا بھائی 6ماہ اور ایک سال میں بجلی دینے کے نعرے لگاتا رہا لیکن 4سال وفاق میںحکومت کرنے کے باوجود بھی یہ بجلی نہیں دے سکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے اپیل کی کہ تمام سیاسی جماعتیں آئندہ نسلوں کو تباہی سے بچانے اور پاکستان کے بہتر مستقبل کیلئے اپنے باہمی اختلافات بھلا کر کالاباغ ڈیم کی حمایت کریں تاکہ سب کو بجلی اور پانی مل سکے، بے شک اس کا نام پاکستان ڈیم رکھ لیں کیونکہ یہ ڈیم بننے سے سندھ کو سب سے زیادہ 40 لاکھ، پنجاب کو 22 لاکھ، کے پی کے کو 20 لاکھ اور بلوچستان کو 15 لاکھ ایکڑ فٹ اضافی پانی ملے گا، ہماری پنجاب حکومت کسانوں کو آدھی قیمت پر بجلی دیتی تھی جو ڈیم بننے سے مفت ملے گی جبکہ عام لوگوں کو ڈھائی تین روپے فی یونٹ بجلی ملے گی یہی وجہ ہے کہ میں نے این ایف سی کے اجلاس میں چاروں وزرائے اعلیٰ کو کالاباغ ڈیم کی تعمیر پر اتفاق کیلئے دیگر صوبوں کو ترجیح دینے کی پیشکش کی تھی لیکن نواز اور شہبازشریف نے اپنے اقتدار کیلئے پنجاب کی بجلی، گیس اور پانی کا سودا کیا جبکہ میری حکومت میں لوڈشیڈنگ نہیں تھی، محکموں کو ادائیگیاں وقت پر ہوتی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ کالاباغ ڈیم سے کسی کا نقصان نہیں بلکہ چاروں صوبوں اور سندھ کو سب سے زیاہ فائدہ ہوگا، یہ کہنا بھی درست نہیں کہ کالاباغ ڈیم سے نوشہرہ ڈوب جائے گا کیونکہ نوشہرہ میں پچھلا سیلاب بھی کالا باغ ڈیم کی وجہ سے نہیں آیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بھاشا ڈیم کو 12سال اور داسو ڈیم کو مزید 9سال لگیں گے لیکن کالاباغ ڈیم صرف 6سال میں 9ارب ڈالر سے بن سکتا ہے جبکہ پاکستان میں پچھلے پانچ سال میں سیلابوں سے 30ارب ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اس ڈیم کا مخالف ہے جبکہ شمس الملک سمیت واپڈا کے کئی سابق سربراہ بھی اس کے سرگرم حامی ہیں، نوازشریف کا دوست نریندر مودی مسلح دہشت گردی کے ساتھ ساتھ آبی دہشت گردی بھی بڑھا رہا ہے جس سے جہلم، چناب اور سندھ کا پانی کم ہو جائے گا لیکن ن لیگ نے کبھی کسی فورم پر بھارت کی آبی دہشت گردی پر احتجاج نہیں کیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv