تازہ تر ین

بھارت کا ”پاک فوج “ پرگھناونا الزام, آئی ایس پی آر کا بڑا جواب

نئی دہلی، اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک، ایجنسیاں) بھارت نے پاکستانی فوج پر لائن آف کنٹرول پرگشت کرنے والے 2فوجیوں کو ہلاک کرکے انکی لاشیں مسخ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے جوابی کاروائی کی دھمکی دیدی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین فوج کی شمالی کمان کی جانب سے پیر کو جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ واقعہ لائن آف کنٹرول کے ضلع پونچھ میں کرشنا گھاٹی سیکٹر میں پیش آیا۔بیان میں الزام لگایا گیاکہ پاکستانی فوج نے پہلے ایل او سی پر قائم بھارتی فوج کی دو فارورڈ چوکیوں پر بلااشتعال مارٹر گولے اور راکٹ داغے اور پھر ساتھ ہی پاکستانی ‘بارڈر ایکشن ٹیم’ نے ان چوکیوں کے درمیان گشت کرنے والے فوجیوں پر حملہ کر دیا۔بھارتی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس حملے میں پاکستانی فوجیوں نے 2 فوجیوں کو ہلاک کرنے کے بعد ان کی لاشیں مسخ کر دیں۔بیان میں اس مبینہ اقدام کو عسکری روایات کے منافی قرار دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ پاکستانی فوج کی اس قابلِ نفرت حرکت کا مناسب جواب دیا جائے گا۔ بھارتی فوج نے بیان میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی شناخت ظاہر نہیں کی۔پاکستان کی فوج کی جانب سے اس واقعے کے بارے میں تاحال سرکاری طور پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے تاہم عسکری ذرائع نے انڈین فوج کے دعوے کو پروپیگنڈا قرار دیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بھارت کی جانب سے فوجیوں کی لاشوں کی بے حرمتی کے الزام کو بے بنیاد قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ پاک فوج اعلیٰ پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی حامل فوج ہے جو کسی بھی فوجی کی چاہے وہ بھارتی ہی کیوں نہ ہو ، بے حرمتی نہیں کر سکتی۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بھارتی دعوے کو یکسر مسترد کردیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج نے ایل او سی کے بٹل سیکٹر پر سیز فائر کی خلاف ورزی نہیں کی، بھارت کا پاکستان پر بٹل سیکٹر پر سیز فائر کی خلاف ورزی کا الزام بے بنیاد ہے۔ وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے ایل او سی بار کرنے کا بھارتی الزام بے بنیاد اور بھونڈا ہے سیاسی مقاصد کیلئے کشیدگی کو ہوا دینے کی کوشش قابل مذمت ہے اس قسم کے بے بنیاد الزامات کا مقصد ماحول خراب کرنے کی کوشش ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ بے بنیاد الزام لگا کر مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے توجہ ہٹانے کی کوشش کی جارہی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv