اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال کر دی جس میں مٹی کے تیل کی قیمت میں 15روپے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے فی لٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ وزارت خزانہ آج 30اپریل کو وزیراعظم کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق اوگرا نے مٹی کے تیل کی قیمت میں 15 روپے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے اضافے کی سمری بھجوا دی۔ پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے کمی کی تجویز بھی دی گئی ہے۔ وزارت خزانہ 30 اپریل کو وزیراعظم کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔