چینگڈو (این این آئی) یہ پاک فضائیہ کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے کہڈبل سیٹ JF-17Bتھنڈر نے آج چینگڈو (چین) میں اپنی پہلی کامیاب آزمائشی پرواز کی۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان اس تاریخی تقریب کے مہمان ِ خصوصی تھے۔ ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن آف چائنہ (اے وی آئی سی) کے ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ ، Mr. Li Yuhai اس پروقار تقریب کے میزبان تھے۔ پاک چین مشترکہ کاوش ڈبل سیٹ JF-17Bتھنڈ ر اپنی آزمائشی پروازکے ابتدائی مراحل سے گزر رہا ہے۔ B JF-17تھنڈر کی شمولیت خود انحصاری کی طرف ایک سنگِ میل کی حیثیت کی حامل ہے جس سے پاک فضائیہ کی ٹریننگ اور آپریشنل صلاحیت میں مزید بہتر ی آئے گی۔ اس طےارے کی شمولےت سے پاک فضائیہ کے پائلٹس کی بہترین کمبیٹ ٹریننگ ممکن ہو سکے گی۔JF-17تھنڈر طےارے کی پاک فضائیہ میں شمولیت کا آغا ز2007 سے ہو ا جوکہ مسلسل جاری ہے۔ اب تک پاک فضائیہ میںJF-17 کے پانچ سکواڈرنز خدمات انجام دے رہے ہیں جو کہ ہر طرح کے آپریشن سر انجام دےتے ہیں۔JF-17تھنڈر ایک بہترین جنگی جہاز ہے جس کا موازنہ باآسانی دنیا کے جدید طیاروں سے کیا جا سکتا ہے۔