تازہ تر ین

لڑائی جھگڑے نہیں کرینگے, اہم جماعتوں کے عہدیداران کا بیان حلفی

لاہور (خصوصی رپورٹ) پانامہ کیس کے ممکنہ فیصلے کے حوالے سے پنجاب پولیس کی بھی نیندیں حرام ہوگئی ہیں۔ سیاسی ردعمل اور امن و امان قائم رکھنے کیلئے سی سی پی او، ڈی آئی جی سمیت اعلیٰ افسران نے سر جوڑ لیے۔ اس حوالے سے یونین سطح پر مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے عہدیداروں سے بیان حلفی لیا گیا ہے کہ وہ لڑائی جھگڑا نہیں کرینگے۔ شہر میں امن و امان قائم رکھنے کے حوالے سے پولیس لائن قلعہ گجر سنگھ میں اعلیٰ پولیس حکام کا اجلاس ہوا۔ میٹنگ میں سی سی پی او امین وینس، ڈی آئی جی آپریشن ڈکٹر حیدراشرف، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سلطان چودھری، ڈی آئی جی سکیورٹی ڈاکٹر معین اور تمام ڈویژنل ایس پیز نے شرکت کی۔ پولیس کی سختی سے کہا گیا ہے کہ کسی کو قانون اپنے ہاتھ میں نہ لینے دیا جائے املاک اور جان کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔ نقص امن پر گرفتاری کا اختیار دیا گیا۔ لاہور کے تمام علاقوں میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی۔ خاص طور پر لبرٹی گول چکر، لالک جان چوک، زرائیونڈ، جاتی عمرہ اور ناصر باغ چوک پر انتظامیہ کا فوکس ہوگا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv