تازہ تر ین

بھارت کے سر پر بربریت کا بھوت سوار ، 3 طلباءکی حالت تشویشناک

سرینگر(نیوزایجنسیاں)مقبوضہ کشمیرمیں پیلٹ گن ،آنسو گیس اور پاواشیل جیسے مہلک ہتھیاروں کے استعمال کے ذریعے کشمیریوںکے جذبہ حریت کو کمزور کرنے میں ناکامی کے بعد وادی میں جاری احتجاجی مظاہروں کو روکنے کیلئے اب پلاسٹنگ گولیوں کا استعمال کیا جائے گا۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی وزارت داخلہ نے کہاہے کہ پلاسٹک کی ہزاروںگولیاں پہلے سے تیار کی جا چکی ہیں اور اوروادی میں تعینات بھارتی فورسزکو استعمال کرنے کیلئے بھجوادی گئیں ہیں۔ان گولیوں کو انساس رائفلوں سے فائر کیا جا سکتا ہے۔یہ اقدام سپریم کورٹ کی طرف سے بھارتی حکومت کو پیلٹ گن کا استعمال محدود کرنے کی ہدایت کے سامنے آیا ہے ۔ بھارتی فورسز اس سے پہلے مقبوضہ علاقے میں احتجاجی مظاہروں شرکاءکو منتشر کرنے پیلٹ گن اور پاوا شیلوں جیسے مہلک ہتھیار استعمال کر رہے ہیں جن کی وجہ سے گزشتہ سال کے انتفادہ کے دوران ایک سو بیس کے قریب نہتے کشمیریوںکو شہید، ہزاروںکوزخمی اور سینکڑوں کو بینائی سے محروم کردیاگیا تھا ۔ مقبوضہ کشمیر میںبھارتی فوج کے ہاتھوں پیلٹ گن کے شکار 3طلبا کی حالت تشویشناک،پلوامہ میں فورسز کی طرف سے ڈگری کالج پر یلغار کے خلاف کالجوں میں طلبہ کے احتجاجی مظاہروں کو منتشر کرنے کیلئے پولیس کی طرف سے کی گئی شلنگ اور لاٹھی چارج سے متعدد زخمی طالب علموں میں سے 10کو سرینگر کے مختلف اسپتالوں میں علاج و معالجے کیلئے داخل کیا گیا جن میں 3طالب علم پیلٹ لگنے کی وجہ سے شدید زخمی ہوئے ہیں جن کی حالت تشویشناک ہے۔مقبوضہ کشمیر میں طلبا کے احتجاج کے خوف سے تمام تعلیمی ادارے بند کر دیئے گئے،پرتشددصورتحال کے پیش نظرریاستی حکومت نے تمام یونیورسٹیاں ،کالج اورہائراسکینڈری اسکول بندرکھنے کاحکمنامہ جاری کردیا گیا ہے۔کشمیریونیورسٹی نے 18اپریل کولئے جانے والے سبھی امتحانات کوملتوی کردیا۔ وادی میں طلبہ کی احتجاجی لہرکادائرہ وسیع ہونے کے اندیشے کوملحوظ نظررکھتے ہوئے ریاستی حکومت نے تمام کالج اورہائراسکینڈری اسکول بندرکھنے کی ہدایت دی ہے ۔ صوبائی کمشنرکشمیرکے دفترسے باضابطہ طورپرایک آرڈرجاری کیاگیا،جس میں یہ واضح کیاگیاپوری کشمیروادی میں سبھی کالج اورہائراسیکنڈری اسکول بندرہیں گے ۔صوبائی انتظامیہ کے مطابق وادی کشمیر میں تمام یونیو رسٹیاں بھی بند رہیں گی ۔مقبوضہ کشمیر میں طلبا کے احتجاجی مظاہرے بھڑک اٹھنے کے بعد وادی بھر میں ایک بار پھر موبائل انٹر نیٹ سروس بند کردی گئی ہے۔ انتظامیہ نے اس ضمن میںتمام مواصلاتی کمپنیوں کو تھری جی اور فور جی موبائیل انٹرنیٹ خدمات بند رکھنے کی ہدایات جاری کیں ۔تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ بنیادی طور پر گذشتہ چند روز کے دوران سوشل میڈیا پر آئے حالیہ ویڈیوز کے بعد لیا گیا جس میں بھارتی فوج ،سی آر پی ایف اور اور دیگر نیم فوجیوںکی جانب سے کی گئی زیادتیاں کو منظر عام پر لایا گیا تھا ۔ ادھرگذشتہ 9دنوں کے دوران تیسری مرتبہ انٹرنیٹ سروس منقطع کر دی گئی۔ تاہم براڈ بینڈ اور ٹو جی انٹرنیٹ خدمات کو بحال رکھا گیا ہے۔ دوسری جانب سینئرحریت لیڈر اور مسلم لیگ کے محبوس چیئرمین مسرت عالم کی عدالتی تحویل میں توسیع کرتے ہوئے عدالت نے انہیں 27اپریل تک جیل بھیجنے کے احکامات صادر کئے ۔تفصیلات کے مطابق محبوس مزاحمتی لیڈرمسرت عالم بٹ کی پولیس ریمانڈمیں بارہمولہ کی ایک عدالت نے27اپریل 2017تک توسیع کردی ،جسکے بعدانہیںعدالت سے واپس سب جیل بارہمولہ منتقل کیاگیا۔مسلم لیگ کے لیگل سیکرٹری شاہ ریاض نے مزیدبتایاکہ لیگ کے چیف آرگنائزرعبدالاحدپرہ کوجموں سے واپس کشمیرلانے کے بعدپولیس اسٹیشن نوگام ہندوارہ میں مقیدرکھاگیاہے ،اورموصوف کے اہل خانہ کوملاقات کی اجازت نہیں دی جاتی ہے ۔مقبوضہ کشمےر مےں کل جماعتی حرےت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے طلباءپر ظالمانہ تشدد کے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ریاستی دہشت گردی کے سلسلے کو فوری طور بندنہ کےاگیا تو اس کے خلاف ایک ہمہ گیر احتجاجی تحرےک چلائی جائے گی اور عوام سڑکوں پر آکر اپنے لخت ہائے جگر کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے۔ سےد علی گےلانی نے سرےنگر سے جاری اےک بےان مےں کہا یہ ہماری نئی نسل کے تعلیمی مستقبل کے ساتھ کھلواڑ ہے اور اس کو کسی صورت میں برادشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوںنے پلوامہ ڈگری کالج میں پیش آنے والے واقعے کو ایک سوچے سمجھے منصوبے کا حصہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی فورسز نے کالج کے سامنے ناکہ لگاکر اور کالج کے احاطے میں داخل ہوکر طلبہ کو اشتعال دلایا اور پھر کلاس روموں پر یلغار کرکے 60سے زائد طالب علموں کو زخمی کردیا۔ انہوں نے ریاستی دہشت گردی کے اس واقعے کے خلاف آج مختلف تعلےمی اداروں میں ہونے والے مظاہروں پر اطمینان کا اظہار کےا۔کل جماعتی حریت کانفرنس (ع) کے چیرمین میرواعظ عمر فاروق نے جموںوکشمیر کو دنیا کا سب سے زیادہ فوجی خطہ قرار دیتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ اس دیرینہ تنازعہ کے منصفانہ حل کیلئے آگے آئیں۔ہارورڈیونیورسٹی امریکہ میں ہارورڈ فورم کے زیر اہتمام منعقدہ پروگرام سے ویڈیو لنک کے ذریعہ ایک خطاب میں میرواعظ نے کہا کہ کشمیر میں سات لاکھ کے قریب فوج تعینات کی گئی ہے اور اس طرح کشمیر دنیا کا سب سے زیادہ فوجی علاقہ بن گیا ہے اور یہ فوجی افسپا ، پبلک سیفٹی ایکٹ اور ڈسٹربٹ ایریا ایکٹ جیسے کالے قوانین کے ہتھیاروں سے لیس ہر قسم کے احتساب سے مستثنیٰ ہےں۔انہوں نے کہا کم ووٹنگ کی شرح سے لوگوں نے ان انتخابات کو مکمل طور مسترد کردیا حالانکہ اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل نے1951اور1959میں اس بات کو واضح کیا ہے کہ کشمیر میں کسی بھی طرح کے انتخابات کشمیر کی متنازعہ حیثیت کو کسی بھی طور متاثر نہیں کرسکتے اور اس مسئلہ کا حل صرف کشمیری عوام کے استصواب رائے سے ہی ہوسکتا ہے لیکن حکومت ہندوستان نے بار بار اقوام متحدہ کی ان قراردادوں کی نفی کی ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv