تازہ تر ین
nawaz shareef

بڑھتی لوڈشیڈنگ پر وزیر اعظم کا اہم حکمنامہ جاری

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم نوازشریف نے ملک میں بڑھتی لوڈشیڈنگ پر وزارت پانی بجلی کی کارکردگی پرعدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ حکام پر برہمی کا اظہار کیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وزیراعظم کی زیرصدارت توانائی سے متعلق کابینہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نوازشریف نے متعلقہ محکموں کی غفلت پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ محکموں نے موسم کی شدت اور ڈیموں میں پانی کی کمی کے تناظر میں احتیاطی اقدامات کیوں نہیں اٹھائے جس پر وزارت پانی وبجلی کے عہدیدار کا کہنا تھا کہ گرمی کی شدت بڑھنے اور ڈیموں میں پانی کم ہونے کی وجہ سے بجلی کی طلب میں اچانک اضافہ ہوا۔وزیراعظم نوازشریف نے پانی وبجلی کی وزارت کی کارکردگی پرعدم اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے وزارت کے اعلیٰ حکام پر برہمی کا بھی اظہار کیا جب کہ بجلی کی قلت پر قابو پانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے اور غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں کمی کے ذریعے صارفین کو ریلیف دیا جانا چاہیے۔ اجلاس میں وزارت پانی وبجلی کے حکام نے وزیراعظم کو یقین دلایا کہ مستقبل قریب میں ڈیموں میں پانی کی سطح میں اضافے سے پن بجلی کی پیداوار بڑھے گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv