لاہور(خصوصی رپورٹ) وزیر اعظم پاکستان کے واضع اعلان کے باوجود سرکاری حج گزشتہ سال کی نسبت 10ہزار مہنگا کر دیا گیا گزشتہ سال کراچی کوئٹہ، سکھر سے دو لاکھ 61ہزار ، پشاور، اسلام آباد ،ملتان،سیالکوٹ سے دو لاکھ 71ہزار وصول کیے گئے تھے حج 2017ءکے لیے بغیر قربانی کے کراچی، کوئٹہ سے دو لاکھ70ہزار ،پشاور،اسلام آباد، لاہور سے دو لاکھ80ہزار رکھے گئے ہیں۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیر اعظم نے گزشتہ سال کا حج پیکج بر قرار رکھنے کی ہدایت کی تھی مگر وزارت مذہبی امور نے وزیر اعظم کے احکامات کے برعکس حج 2017ءکے لیے 10ہزار پیکج میں اضافہ کرتے ہوئے کراچی،کوئٹہ ،سکھر سے دو لاکھ 70ہزار،پشاور، اسلام آباد، ملتان، فیصل آبادسے دو لاکھ 80ہزار بغیر قربانی کے رکھا ہے، قربانی کے لیے علیحدہ 13ہزار 50روپے ادا کرنا ہوں گے۔ علاوہ ازیں قومی ایئر لائنز پی آئی اے نے سرکاری حج سکیم اور پرائیویٹ حج سکیم حج2017 کے لیے کرایہ جاری کر دیا ،سرکاری سکیم اور پرائیویٹ سکیم کے کرایوں میں 7200سے22 ہزار 200تک کا فرق رکھا گیا ہے ،سرکاری سکیم کا ساﺅتھ زون سے کرایہ 85ہزار روپے ،نارتھ زون کا کرایہ 94ہزار روپے رکھا گیا ہے جبکہ پرائیویٹ سکیم کا ساوتھ زن سے کم ازکم کرایہ 92 ہزار 2 سو اور زیادہ سے زیادہ ایک لاکھ 7ہزار 2سو رکھا گیا ہے،نارتھ زون سے کم ازکم کرایہ ایک لاکھ 1ہزار 2 سو روپے سے زیادہ کرایہ ایک لاکھ 16ہزار 2سو رکھا گیا ہے ،آخری فلائٹوں سے روانگی اور پہلی فلائٹوں سے واپسی کا کرایہ کم ازکم 97ہزار زیادہ سے زیادہ ایک لاکھ 12ہزار رکھا گیا ہے ،نارتھ زون سے کم ازکم ایک لاکھ 6ہزار ،زیادہ سے زیادہ ایک لاکھ 21ہزار 2سو رکھا گیا ہے ،پی آئی اے نے سرکاری سکیم کا کرایہ کم اور پرائیویٹ سکیم کا کرایہ زیادہ رکھا ہے ،پرائیویٹ سکیم کے کرایوں میں بھی شولڈر سیزن اور بیک سیزن کا علیحدہ علیحدہ کرایہ جاری کیا گیا ہے۔
حج کرائے