تازہ تر ین

عزیر بلوچ اور کلبھوشن یادیو میں کیا تعلق تھا ؟ رپورٹ نے تہلکہ خیز انکشافات

کراچی (وحید جمال) کل بھوشن یادیو کے بارے میں لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر جان بلوچ نے اپنی گرفتاری کے بعد جو معلومات فراہم کیں ان کی روشنی میں یہ بھارتی جاسوس گرفتار ہوا عزیر جان بلوچ نے بلوچستان میں بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“کے نیٹ ورک اور پاکستانی سرحد کے قریب ایرانی علاقے میں اسی ایجنسی کے بیس کیمپ سے متعلق اہم انکشافات کئے جہاںبھارتی جاسوس کلوبھوشن یادو کی گرفتاری میں اہم کردار ادا کیا وہیں بلوچستان اور ایران کے درمیان دہشتگردوں کے نیٹ ورک اور کئی مراکز میں میں ان کی تربیت کے بارے میں بڑی معلومات فراہم کیں کلبھوشن یادو کا مشن پاکستان کیخلاف صرف جاسوسی کرنا نہیں تھا بلکہ وہ پاکستان میں دہشتگردی پھیلاکر ملک کو عدم استحکام سے دو چار کرنے کیلئے سرگرم تھا وزیر اعظم نواز اور آرمی چیف جنرل قمر زمان باجوہ کا یہ عزم خوش آئند ہے کہ ملکی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا اور ملکی وغیر ملکی پاکستان دشمن عناصر کے ساتھ کوئی نرمی نہیں بر تی جائےگی پیپلزپارٹی عزیر جان بلوچ کے اقبالی بیان میں میں کئے گئے انکشافات سخت ذہنی دباﺅ اور بوکھلاہٹ کا شکار ہے سیاسی قیادت عزیر جان بلوچ کیلئے اپنی مصلحتوں کے تحت شاید نرم گوشہ رکھتی ہولیکن عسکری قیادت نے ملک کو تمام سیاسی و غیر سیاسی ملکی و غیر ملکی دہشتگردوں کیخلاف بلا امتیاز کارروائی کرنے میں تیزی کا جو سلسلہ شروع کیا ہے اس میں ملک دشمن اور جرائم پیشہ عناصر ضرور گرفت میں آئیں گے کراچی آپریشن کے دوران لیاری گینگ وار میں ملوث بہت سے افراد ایران عمان دبئی اور جنوبی افریقہ فرار ہوگئے تھے عزیر جان بلوچ کے اقبالی بیانات میں انکشافات کئے گئے ناموں کی بھی حساس اداروں نے تلاش شروع کردی ہے ایف آئی اے کاوئنٹر ازم ونگ کو عزیر جان بلوچ کے ساتھیوں کے سفر کا ریکارڈ حاصل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تحقیقاتی اداروں نے لیاری اور شہر کے دیگر بلوچ اکثریتی علاقوں میں ایسے دہشتگردوں کی تلاش شروع کردی ہے جو کئی برس تک شہر میں حالات خراب کرنے اور قتل و غارت کا بازار گرم کرنے کے علاوہ جاسوسی کے نیٹ ورک کا حصہ بنے رہے بی ایل اے کے ان کیمپوں میں آنے والوں کو فنڈز اور عسکری تربیت بھارتی خفیہ ادارے کی طرف سے فراہم کی جاتی رہی سکیورٹی فورسز نے آپریشن ”رد الفساد “میں اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے بلوچستان اور کراچی میں بھارتی و افغانی خفیہ ایجنسیوں کا نیٹ ورک چلانے والے پانچ دہشتگرد گرفتار کرکے ان سے بھاری اسلحہ و بارود برآمد کرلیا بھارتی اور افغان ایجنسیوں کا نیٹ ورک پکڑا جانا اس امر کا ثبوت ہے کہ دونوں ممالک ہمسایہ ملک پاکستان میں دہشتگردی کرکے اس کا امن تباہ کرنے مذموم کارروائیوں میں مصروف ہیں پاکستان میں رونما ہونے والے دہشتگردی کے متعدد واقعات کے تانے بانے افغانستان میں چھپے ہوئے انتہا پسندوں سے ملتے رہے ہیں بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“کے فاٹابلوچستان خیبر پختونخواہ اور کراچی میں امن وامان تباہ کرنے کی کارروائیوں میں ملوث ہونے کے شواہد تو اقوام متحدہ اور امریکہ کے حوالے کئے گئے لیکن کوئی مثبت ردم عمل سامنے نہیں آیا ضروری ہے کہ پکڑے گئے دہشتگردوں سے جامع تحقیقات کی جائے جو پاکستان اور اس پورے خطے کا امن تباہ کرنے کے درپے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv