راولپنڈی (خصوصی رپورٹ) فوج نے لیاری گینگ کے سربراہ عزیر بلوچ کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق عزیر بلوچ کو پاکستان آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت فوجی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ عزیر بلوچ نے حساس سکیورٹی معلومات غیرملکی ایجنسیوں کو دیں۔ جاسوسی کے جرم میں تحویل میں لیاگیا عزیر بلوچ کے خلاف مقدمہ فوجی عدالت میں چلے گا۔ادھرعزیر بلوچ کے فوج کی تحویل میں جانے کی خبرنے متعدد سیاسی رہنماﺅں کی نیندیں اڑا دیں۔ عزیر بلوچ کے بھارتی ایجنسی ”را“ اور ایرانی خفیہ ایجنسی کے ساتھ تعلقات تھے، کلبھوشن یادیو کے نیٹ ورک سے بھی روابط تھے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی نے مزید بتایا کہ عزیر بلوچ کی جے آئی ٹی رپورٹ میں کئی پردہ نشینوں کے نام ہیں۔ 3 گھنٹے کی ویڈیو حساس اداروں کے پاس موجود ہے۔ عزیر بلوچ کراچی میں بھی سنگین جرائم میں ملوث رہا۔ آنے والے دنوں میں سامنے آئے گا کہ عزیر بلوچ کے خلاف ملک دشمنی اور جاسوسی کے جرم میں ہی کارروائی آگے بڑھے گی یا دیگر جرائم جن میں قتل و غارت، بھتہ خوری ووغیرہ شامل ہیں میں بھی اس کی معاونت کرنے والے قابو میں آئیں گے۔