تازہ تر ین

موسم گرما کی سرکاری چھٹیوں کا اعلان کردیاگیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) پنجاب حکومت نے صوبے کے سرکاری و نجی تعلیمی داروں میں موسم گرما اور سرما کی چھٹیوں کا اعلان کردیا۔محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبے بھر کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کیلئے موسم گرما اور سرما کی سرکاری چھٹیوں کا اعلان کر دیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیاہے کہ پنجاب بھر میں موسم گرما کی چھٹیاں یکم جون سے 14اگست تک ہوں گی جبکہ موسم سرما کی چھٹیاں میدانی علاقوں میں 24دسمبر سے 31دسمبرتک اور پنجاب کے پہاڑی علاقوں مری ، کوٹلی ، ستیاں میں موسم سرما کی چھٹیاں 20دسمبر سے 4مارچ تک ہوں گی۔نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ ان پہاڑی تحصیلوں میں موسم گرما کی چھٹیاں 16جولائی سے 29جولائی تک کی جائیں گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv