تازہ تر ین

آرمی چیف سے امریکی سفیر کی ملاقات, اہم معاملات سامنے آگئے

راولپنڈی (آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے ملاقات کی جس میں خطے کی سکیورٹی صورتحال ، اپریشن رد الفساد اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گذشتہ روز پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں خطے کی سکیورٹی صورتحال اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکی سفیر نے خطے میں دہشتگردی کے خاتمے اور قیام امن کے لئے پاک فوج کی کاوشوں کو سراہا۔ ڈیوڈ ہیل نے انسداد دہشتگردی کے خاتمے کے لئے آپریشن رد الفساد کو سراہا اور تعریف کی۔ ڈیوڈ ہیل نے کہا کہ آپریشن سے دہشتگردی کے خاتمے میں مدد ملے گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv