تازہ تر ین

کلبھوشن کو بچانے کیلئے ہر حد تک جائینگے, سشما سوراج کی بڑھک

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک، ایجنسیاں) بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو سزائے موت سنائے جانے پر بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے پاکستان کو سخت الفاظ میں خبردار کیا ہے کہ ہمسایہ ملک کا یہ اقدام دو طرفہ تعلقات کے لیے نقصان دہ ثابت ہو گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سیاسی جماعتوں کی جانب سے کلبھوشن یادیو کی سزائے موت پر پاکستان کے خلاف سخت ایکشن کے مطالبے کے بعد بھارتی پارلیمان کی راجیہ سبھا میں خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ کلبھوشن اس ملک کا بیٹا ہے اور وہ اس کے خاندان سے مکمل رابطے میں ہیں۔ وزیر خارجہ نے دعویٰ کیا کہ کلبھوشن یادیو پر لگائے گئے الزامات من گھڑت ہیں، اس بات کا کوئی ثبوت موجود نہیں کہ اس نے پاکستان میں کچھ غلط کیا۔ سشما سوراج کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں سنائی گئی سزا کے فیصلے سے نمٹنے کے لیے بہترین وکیل فراہم کیے جائیں گے اور کلبھوشن یادیو کی حفاظت کے لیے ہر فورم پر لڑا جائے گا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پارلیمانی رہنماو¿ں کی جانب سے کیے گئے اس سوال میں کہ کیا بھارتی حکومت پاکستان کی عدالت عظمیٰ میں یہ مقدمہ لڑے گی، سشما سوراج کا کہنا تھا کہ ہم اس سے آگے جائیں گے اور پاکستانی صدر سے اس معاملے پر بات کریں گے۔ بھارتی وزیر خارجہ نے الزام عائد کیا کہ ’کلبھوشن یادیو ایران میں اپنا کاروبار کرتا تھا اور اسے اغوا کر کے پاکستان لایا گیا، بھارت نے قونصلر رسائی کا مطالبہ کیا تاہم اس سے انکار کر دیا گیا۔ سشما سوراج نے روایتی ہرزہ سرائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہاکہ کلبھوشن یادیو بےگناہ ہے، پاکستان کلبھوشن کے ذریعے بھارت کو بدنام کرنا چاہتا ہے۔ تاکہ دہشت گردی میں اپنے کردار کو مخفی رکھ سکے۔ دوسری جانب بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے لوک سبھا میں اس معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا تھا حکومت کلبھوشن یادیو کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی۔ راج ناتھ سنگھ کا کہنا تھا کہ کلبھوشن یادیو کے پاس بھارتی ویزا موجود تھا وہ جاسوس کیسے ہو سکتا ہے؟۔ بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ سبرامینیم سوامی نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پاکستان نے کلبھوشن کو پھانسی دے دی تو ہمیں پھر بلوچستان کو ایک آزاد ملک سمجھنا چاہئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سبرامینیم سوامی نے کہا کہ اگر پاکستان نے یادیو کو پھانسی دے دی تو بھارت کو بلوچستان کو ایک آزاد ملک سمجھنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان یہی کرتا رہا تو ایک دن سندھ بھی کھو دے گا اور پھر اس کے بعد اس کے پاس کچھ بھی نہیں بچے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام کے پاکستان کو سنگین نتائج بھگتنا ہونگے۔ بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ نے کلبھوشن یادیو کو موت کی سزا سنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی حکومت سے کلبھوشن کے لیے جو ہو سکے گا کرے گی۔ بھارتی وزیر داخلہ نے منگل کے روز نئی دہلی میں کلبھوشن کے حوالے سے لوک سبھا میں اپنے بیان میں کہا کہ کلبھوشن یادیوکو پاکستان میں ایک جاسوس کے روپ میں پیش کیا گیا اور بعد ازاں انصاف کے تقاضے مدنظر رکھے بغیر اس کو سزائے موت کی سزا دینے کا فیصلہ کیا گیا جس کی بھارتی حکومت شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہے بھارتی حکومت سے جو ہوسکے گا وہ کرے گی۔ راج ناتھ سنگھ کا کہنا تھا کہ کلبھوشن جاسوس نہیں بلکہ سابق آرمی افسر تھا اور اس کا ایران کے علاقے چہار باغ میں ایک چھوٹا سا کاروبار تھا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ پاکستانی سکیورٹی اداروں نے اسے اغوا کیا اور بعد میں بھارتی جاسوس کے طور پر پیش کیا گیا کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور اور دیگراراکین نے بھی کلبھوشن کو سزائے موت سنائے جانے کی مذمت کی خیال رہے کہ پیر کے روز فوجی عدالت نے بھارتی نیوی کے حاضر سروس افسر اور بارتی خفیہ ایجنسی را کے ایجنٹ کلبھوشن یادیو کو موت کی سزا سنائی تھی۔بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی سزائے موت کے خلاف مودی سرکار نے پاکستان کے خلاف دونوں ایوانوں میں قرارداد لانے کا فیصلہ کر لیا ¾بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کانگریس کے رہنما ششی تھرور سے قرارداد کا متن تیار کرنے کی اپیل کر دی ¾بھارتی جاسوس کی پھانسی کی سزا پر عمل درآمد رکوانے کےلئے اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں سے بھی رجوع کیا جائیگا ۔بھارتی میڈیاکے مطابق بھارتی رہنماﺅں نے بھارتی بحریہ کے سابق افسر کلبھوشن یادیوکو پاکستان کی طرف سے موت کی سزا سنانے کی سخت مذمت کی ہے،تمام سیاسی جماعتوں نے پارلیمنٹ میں مودی سرکار سے کہا ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو بحفاظت بھارت واپس لانے کےلئے اقوام متحدہ میں پاکستانی عزائم کو بے نقاب کیا جائے ۔ دوسری طرف بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کانگریس لیڈر ششی تھرور سے کلبھوشن یادیو کی سزائے موت کے خلاف دونوں بھارتی ایوانوں میں قرارداد لانے کےلئے ڈرافٹ تیار کرنے کی اپیل کی ہے جس پر ششی تھرور نے پارٹی لیڈر کی اجازت ملنے پر ڈرافٹ تیار کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے ۔ بھارتی جاسوس کلبھوشن کے معاملہ پر بھارت دھونس دھمکیوں پر اتر آیا، نئی دلی میں انتہا پسند ہندوو¿ں نے پاکستانی سفارتخانے کا گھیراو¿ کرلیا، نجی ٹی وی کے مطابق انتہا پسند ہندو گروپ نے نئی دلی میں پاکستانی سفارتخانے کا گھیراو¿ کرلیا، پیراملٹری فورسز وہاں پہنچ گئیں،ملکی اور غیرملکی میڈیا ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، یہ صورتحال دیکھتے ہوئے انتہا پسند گروپ کو سفارتخانے پر حملے کی جرا¿ت نہ ہوئی اور وہ وہاں سے کھسک گیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv