تازہ تر ین

پاک ویسٹ انڈیز ون ڈے …. فیصلہ آج

گیانا(نیوزایجنسیاں) پاک ویسٹ انڈیز ون ڈے سیریز کا تیسرا اور آخری مقابلہ (آج)منگل کو گیانا میں ہوگا،سرفراز الیون اہم میچ میں کامیابی حاصل کر کے نہ صرف سیریز پر قبضہ بلکہ ورلڈ کپ میں براہ راست رسائی کیلئے پوزیشن مستحکم کر لے گی۔کپتان سرفراز احمد جیت کا ریکارڈ آگے بڑھانے کیلئے پر عزم ہیں،بابر اعظم کا بلا رنز اگلنے اور حسن علی مزید وکٹوں کیلئے بیتاب ہیں۔دونوں ٹیموں کے درمیان گیانامیں کھیلاجانیوالامیچ پاکستانی وقت شام 06:30پرشروع ہوگا۔پاکستان ون ڈے ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ون ڈے میں کھلاڑیوں نے شاندارپرفارمنس دی،کامیابی پربہت خوشی ہے،فائنل میں پوری کوشش کرکے کامیابی حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عماداورحسن علی نے بہترین کھیل کامظاہرہ کیا، کھلاڑیوں سے بیٹھ کربات کریں گے اورخامیوں کودورکریں گے۔سرفراز احمد ے مزید کہا کہ کھلاڑیوں کوڈانٹتانہیں،بس سوفیصدپرفارمنس لانےکی کوشش کرتاہوں،نئے کھلاڑی ہیں اورتھوڑی ڈانٹ ڈپٹ ضروری ہوتی ہے۔ادھرویسٹ انڈیزکے کپتان جیسن ہولڈر کہتے ہیں پاکستانی ٹیم نے بہترکھیل پیش کیا،انکو کریڈٹ دیناچاہیے،ہماری ٹیم کومستقل مزاجی سے بہترپرفارمنس دینی ہوگی۔امید ہے فائنل میچ میں اچھا کھیل پیش کرکے سیریز جیتیں گے۔اس سے قبل سیریزکے دوسرے میچ میںپاکستان نے بابر اعظم اور حسن علی کی عمدہ کارکردگی کی بدولت دوسرے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کو74رنز سے شکست دیکر سیریز 1-1 سے برابر کردی۔ویسٹ انڈیز کی ٹیم 283رنز ہدف کے تعاقب یں44.5اوورز میں208رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئی۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیسن پولڈر68 اور ایشلے نرس 44رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے،پاکستان کی جانب سے حسن علی نے عمدہ باو¿لنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 38 رنز کے عوض 5 وکٹیں لیں جبکہ محمد حفیظ نے 2،محمد عامر ،جنید خان اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔بابر اعظم کو شاندار سنچری پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیاتھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv