تازہ تر ین

اقوام متحدہ کا ”ملالہ یوسف زئی “کیلئے بڑا اعلان

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)ملالہ یوسف زئی کو اقوام متحدہ کی جانب سے امن کی پیامبر بنایا جارہا ہے۔ سوات سے تعلق رکھنے والی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کو اقوام متحدہ کی مسینجر آف پیس بنایا جارہا ہے۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس کا کہنا ہے کہ کل نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارز کے ٹرسٹی شپ کونسل چیمبر میں تقریب منعقد کی جائے گی جس میں 19 سالہ ملالہ یوسف زئی کو ان کی ذمہ داریاں سونپی جائیں گی اور وہ اپنے فرائض میں شامل دنیا بھر میں لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ میں مدد کریں گی۔ سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ اتنے بڑے منصب پر ایک کم عمر لڑکی ملالہ یوسف زئی کے انتخاب کی یہ ہے کہ ملالہ سنگیں خطرات کے باوجود خواتین، لڑکیوں اور پاکستان سمیت دنیا کے تمام انسانوں کے حقوق کے لیے اپنے غیر متزلزل عزم پر قائم رہیں۔ لڑکیوں کو علم کی روشنی سے روشناس کرانے کے لئے ان کی ہمت نے دنیا بھر کے لوگوں میں تحریک پھونکی ۔ اور اب وہ اقوام متحدہ کی سب سے کم عمر امن کی پیغامبر بن کر عدل وانصاف پر مبنی اور پر امن دنیا بنانے میں مزید کردار ادا کریں گی۔ واضح رہے کہ 1997 میں پاکستان کے خوبصورت شہر سوات میں پیدا ہونے والی ملالہ یوسف زئی امن کی پیغامبر کا عہدہ سنبھالنے والی اب تک کی کم عمرترین فرد بن جائیں گی اور اس سے قبل 10 دسمبر 2014 کو ملالہ امن کا نوبیل انعام حاصل کرنے والی سب سے کم عمر افراد کی فہرست میں اول درجے پرفائز ہوئی تھیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv