تازہ تر ین

پاک فوج کا ریٹائرڈ کرنل” نیپال“ میں لاپتہ, دیکھئے اہم خبر

لاہور (،مانیٹرنگ ڈیسک نیوز ایجنسیاں)پاک فوج کے ریٹائرڈ لیفٹیننٹ کرنل محمد حبیب زبیر بھارتی سرحد کے قریب نیپال کے علاقے لمبینی میں لاپتہ ہو گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل حبیب زبیر کی گمشدگی رپورٹ درج کر ا دی گئی ہے ،ابتدائی تفتیش کے مطابق حبیب زبیر کو نوکری کا جھانسہ دے کر نیپال بلا یا گیا۔ تفصیل کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل حبیب زبیر نوکری کی تلاش میں تھے اور اسی سلسلے میں انہوں نے چند ماہ قبل لنکڈن اور اقوام متحدہ کی ویب سائٹ پر سی وی اپ لوڈ کیا۔کچھ عرصے بعد حبیب زبیر کو بھارتی ہوسٹ ویب سائٹ کے ذریعے رابطہ کیا گیا اور نوکری کی پیشکش کی گئی۔حبیب زبیر اور کمپنی کے درمیان ایم میلز اور ٹیلی فون کالز کا بھی تبادلہ ہوا۔اس حبیب زبیر کو برطانیہ سے مسٹر تھامسن نامی شخص کی کال بھی آئی۔ان رابطوں میں حبیب زبیر کو8ہزار 500ڈالر کی تنخواہ اور زونل ڈائریکٹر کے عہدے کی پیشکش کی گئی۔کمپنی نے حبیب زبیر کو بزنس کلاس ٹکٹ بھیجا اور عمان بلوایا ،عمان میں جاوید انصاری نامی شخص نے انہیں نیپال پہنچنے کا کہا اور وہاں پہنچ رابطہ کرنے کے لیے ایک نمبر بھی دیا۔لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ حبیب زبیر 6اپریل کو نیپال پہنچے جہاں انہیں بھارتی سرحد سے صرف 5کلو میٹر دور علاقے لمبینی میں لے جا یا گیا۔ان کے غائب ہونے کے بعد سے بھارت سے ہوسٹ ہونے والی ویب سائٹ بھی مکمل طور پر بند ہو گئی جبکہ برطانیہ سے مسٹر تھامسن کے نام سے آنے والی کال کا نمبر بھی جعلی نکلا۔اس کے بعد سے حبیب زبیر کا اپنی فیملی سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔ دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے لیفٹیننٹ کرنل (ریٹائرڈ)محمد حبیب ظاہر کے نیپال میں لاپتہ ہو نے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کرنل حبیب 6 اپریل سے نیپال کے ضلع روپان دیہی میں واقع بدھ مت کے پیروکاروں کے مقدس ترین مقام لمبینی سے لاپتہ ہیں۔ نفیس زکریا کا مزید کہنا تھا کہ وزارت خارجہ نے کرنل حبیب کی گمشدگی کا معاملہ نیپالی حکومت کے ساتھ اٹھا یا ہے اور اس سلسلے میں نیپال میں پاکستانی سفارتخانہ نیپالی حکومت سے رابطے میں ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ وزارت خارجہ لاپتہ ہونے والے کرنل حبیب کے اہل خانہ سے بھی رابطے میں ہے اور حبیب ظاہر کی گمشدگی کی اطلاع ان کے اہل خانہ نے ہی دی تھی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv