اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ میں خیبرپختونخوا اساتذہ کی بھرتیوں سے متعلق کیس کی سماعت میں پانامہ کیس کا تذکرہ چھڑ گیا جس کے دوران جسٹس عظمت سعید شیخ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پانامہ کیس کا فیصلہ لکھنے میں لگے ہوئے ہیں،پانامہ سے جان چھوٹی نہیں کہ اب اورنج لائن ذمے لگ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں استاتذہ کی بھرتیوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس کے دوران درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ جج صاحب گزارش ہے کہ کیس آج ہی سن لیں،پہلے بھی پانامہ کی وجہ سے میرا کیس التوائ کا شکار رہا ہے۔جواب میں جسٹس عظمت سعید شیخ نے ریمارکس دیئے کہ آج کیس نہیں سن سکتے کیونکہ اورنج لائن کیس کے باعث وقت ختم ہوگیا ہے اس لئے کیس آج سننا ممکن نہیں اور آئندہ ہفتے سنا جائے گا۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے 5 رکنی بنچ نے پانامہ کیس کا فیصلہ محفوظ کیا ہوا جو کہ بعد میں سنائے جانے کا کہا گیا۔