تازہ تر ین
blasT bediannn

مردم شماری ٹیم پر حملہ حملہ آور کون تھا ؟ ابتدائی رپورٹ میں حیران انکشافات

لاہور(ویب ڈیسک)وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کو کاﺅنٹرٹیررزم ڈیپارٹمنٹ نے لاہور دھماکے کی ابتدائی رپورٹ پیش کردی ۔خود کش حملحہ آور اُزبک ہے اور اس نے مردم شماری کی وین پر پیچھے سے پیدل آکر دھماکہ کیا وزیر اعلی پنجاب چیف سیکرٹری پنجاب پر برہم تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے بدھ کے روز لاہور دھماکہ کی رپورٹ وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کوپیش کردی گئی جس میں بتایاگیا کہ مردم شماری کی ٹیم پر حملہ 7.45پر اس وقت ہوا جب مردم شماری وین فرائض کی انجام دینی کیلئے مانوالہ چوک پر پہنچی تو وہاں سے پیدل اُزبک حملہ آور نے خود کو وین کے پیچھے سے دھماکہ کے ذریعے اُڑادیاحملہ آور کی عمر 21سے 22سال تھے اور اس کا سر اور جسم کے دیگر اعضاے اکٹھے کر کے مزید تحقیقات کیلئے فرانزک لیب میں موجود ہیں جملہ میں 8سے 10کلوبارودی مواد استعمال کیاگیا جس میں بال بیئرنگ بھی شامل تھے رپورٹ میں بتایا گیاکہ خودکش دھماکے میں 4فوجی جوانوں سمیت 2شہری شہید ہوئے اور 10سویلئن مزید زخمی ہوئے جن کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کیلئے سی ایم ایچ لاہور اور جناح ہسپتال منتقل کیاگیا دھماکہ کے بعد سیکیورٹی حکام نے مانوالہ چوک پر نصب سی سی ٹی وی کیمرہ کی فوٹیج تحقیقات کیلئے حاصل کرنا چاہی تو وہ کیمرا خراب نکال جبکہ مزید قریبی کیمروں کی فوٹیج تحقیات کیلئے حاصل کرلی گئی ہیں اسکے علاوہ وزیر اعلی شہباز شریف چیف سیکرٹری ]پنجاب اور ایڈشنل سیکرٹری پر شدید برہم ہوئے اور انہیں کہا کہ آفس میں کیا کر رہے ہو فوراً دھماکے کے بعد جائے وقوعہ پر کیوں نہیں گئے اس کے علاوہ شہباز شریف نے آئی جی پیجاب مشتاق سکھیرا کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ جلد از جلد تحقیقات کریں کہ آخر دہشتگرد لاہور میں کیسے پہنچا اور اسکے کون سے سہولت کار ابھی بھی لاہور میں موجود ہیں جھنوں نے اسکی معاونت کی ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv