تازہ تر ین

پاکستان کا شاہکار منصوبہ ….دنیا بھر کی گہری دلچسپی ….دشمن حواس باختہ

 اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر مملکت ہیلتھ سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ سی پیک منصوبہ کی تکمیل سے پاکستان کی تقدیر بدل جائے گی۔ اس شاندار منصوبہ میں اب دنیا بھر کے ممالک دلچسپی لے رہے ہیں۔ اس عظیم منصوبے کا تمام تر کریڈٹ وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کو جاتا ہے۔ آج پاکستان کی معیشت بین الاقوامی اداروں کے مطابق ایشےاءمیں تےز رفتار ترقی کر رہی ہے۔ حافظ آباد کے نواحی گاﺅں کولوتارڑ میں سوئی گیس پریشر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے معیشت کے میدان میں بے پناہ کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں ملک روز بروز ترقی کے راستے پر گامزن ہے مئی 2013 کے الےکشن میں ہم نے جو عوام سے وعدے کئے تھے ان کو پورا کرنے کے لےے ہم دن رات کوشاں ہےں۔جب نواز شرےف نے ملک مےں اقتدار سنبھالا تھا اس وقت ملک معاشی طور پر دےوالےہ ہونے کے قرےب تھاخزانہ خالی تھا مگر ہماری نےتوں کے خزانے خالی نہےں بلکہ بھرئے تھے جس کے نتےجے مےں آج معاشی طورپر اےک مضبوط ملک بن چکا ہے۔ معےشت کا پہےہ تےزی سے ترقی کی طرف گامزن ہے۔ وزےر قومی صحت نے کہا کہ عمران خان جتنا مرضی شور مچا لےں 2018 کے الےکشن مےں کامےابی انشااللہ مسلم لےگ ن کی ہو گی کےونکہ ہم عملی اور خدمت کی سےاست پر ےقےن رکھتے ہےں۔ انہوں نے کہا کہ ان بڑے بڑے منصوبوں سے عوام کا معےار زندگی بلند ہو گا۔وزےر صحت نے کہا کہ ضلع حافظ آباد مےں اربوں روپے کی لاگت سے تعمےراتی کام تےزی سے مکمل ہو رہے ہےں۔ انہوں نے کہا کہ تحصےل پنڈی بھٹےاں مےں سوا دو ارب روپے کی لاگت سے دےہاتوں مےں سوئی گےس فراہم کی جائے گی۔ حافظ آباد ، کولو تارڑ روڈ ۔ حافظ آباد سے ونےکی تارڑ روڈ عنقرےب مکمل ہو جائے گا۔ ےہ کاﺅش حافظ آباد اور اس کے دےگر ملحقہ علاقوں کو ترقی کی اےک نئی بلندی تک لے کر جائے گا۔ ےہ کہنا غلط نہ ہو کا ہماری حکومت کا محور عوام ہےں اس کو بہترےن سہولےات پہنچانا ہی ہمارا منشور ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv