تازہ تر ین

ذوالفقار بھٹو کے نام پر بھتہ وصولی کا سنسنی خیز انکشاف

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کیلئے سینٹرل جیل میں قیدیوں سے بھتہ وصولی کے انکشاف کے بعد خاتون نے اپنے 5بچے فروخت کرنے کا اعلان کر دیا جس کا کہنا ہے کہ اس رقم سے جیل میں بھٹو کی برسی مناں گی ۔نجی ٹی وی کے مطابق سینٹرل جیل کراچی میں خان محمد چاچڑ نامی شخص ذوالفقار علی بھٹو کی برسی منانے کیلئے قیدیوں پر 5پانچ ہزار روپے بھتہ وصولی کیلئے دبا ڈال رہا ہے اور بھتہ نہ دینے کی صورت میں بند وارڈ کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں جس سے نہ صرف سینٹرل جیل کے قیدی پریشان ہیں بلکہ ان کے اہل خانہ بھی ازیت میں مبتلا ہیں ۔صورت حال سے پریشان جیل میں قید پاکستا ن پیپلز پارٹی کے جیالے مشتاق کریم بخش کی اہلیہ میمونہ مشتاق نے اپنے پانچوں بچے فروخت کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ جیل حکام اتنا بھی نہیں سوچتے کہ گھر والے پیسے کہاں سے لاکر دیں ۔محمد خان چاچڑ بول رہا ہے کہ بھٹو کی برسی آرہی ہے اس کیلئے پیسے جمع کرنے ہیں ۔پریشان حال 5بچوں کی ماں نے صورت حال پر چیئرمین بلاول بھٹو اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے نوٹس لینے کی اپیل بھی کی ہے ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv