لاہور(ویب ڈیسک)لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دہشت گردی کی ایک بڑی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے اسلحے سے بھری گاڑی کو حراست میں لے لیا گیا۔ ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) ذرائع کے مطابق ایک شخص اسلحے سے بھری گاڑی لے کر لاہور ایئرپورٹ میں داخل ہوا، جس پر اے ایس ایف کے عملے نے کاروائی کی اور مذکورہ گاڑی کو حراست میں لیا۔ ذرائع کے مطابق گاڑی میں سے پوائنٹ 223 بور کی رائفل، 7 میگزین اور درجنوں گولیاں برآمد ہوئیں۔ دوسری جانب اے ایس ایف نے گاڑی کی تلاشی لینے کے بعد مذکورہ شخص کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کرلیا اور اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔