تازہ تر ین

کابل:سکورٹی فورسز کی کارروائی ‘36شدت پسند ہلاک

کی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیا ہے، ہلمند میں افغان فوجی اہلکار کی فائرنگ سے تین امریکی فوجی زخمی ہوگئے۔افغان میڈیا کے مطابق فوج کی جانب سے جاری ہونےوالے ایک بیان میں کہا گیاہے کہ گزشتہ روز ننگرہارکے علاقوں آچین اور دیہہ بالا میں امریکی جاسوس طیاروں نے داعش کے کئی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ حکام کے مطابق اس کارروائیوں میں داعش کے 13جنگجو مارے گئے۔ جنوبی صوبہ زابل میں آپریشن کے دوران19طالبان کی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیاہے۔صوبائی گورنر کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ ضلع شاہ جوئی میں فوج نے طالبان کے خلاف آپریشن کیا اوراس دوران 19طالبان ہلاک اور 12زخمی ہوگئے۔ہلمند میں افغان فوجی اہلکار کی فائرنگ سے تین امریکی فوجی زخمی ہوگئے۔ نیٹو کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز ہلمند کے ایک بیس میں ایک افغان فوجی نے امریکی اہلکاروں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں تین امریکی فوجی اہلکار زخمی ہوگئے۔ نیٹو کے مطابق زخمی ہونے والے فوجیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ صوبہ فاریاب میں جنش ملی اور جمعیت اسلامی کے حامیوں کے درمیان جھڑپ چار افراد ہلاک ہوگئے۔صوبائی پولیس چیف نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ اس دوران 10دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں۔افغانستان میں طالبان کے پولیس کے گشتی قافلے پر حملے کے نتیجے میں ایک سکیورٹی اہلکار سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبائی پولیس کے ترجمان ثنات اللہ تیموری نے بتایا کہ شمالی صوبہ تخار کے گاﺅں کا مزارین میں طالبان نے پولیس کی ایک گشتی قافلے کو حملے کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک سکیورٹی اہلکار سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔ امریکی فوج نے پاک افغان سرحدی علاقے لمن میں ڈرون حملہ کیا۔ ڈرون حملے میں کالعدم نتظم کے چار اہم دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی فوج نے پاک افغان سرحدی علاقے لمن میں ڈرون حملہ کیا۔ ڈرون حملے میں کالعدم نتظم کے اہم دہشت گرد ہلاک ہوگئے ۔ حملے میں کالعدم تنظیم کے کمانڈر استاد اسلم بھی اپنے ساتھی امین شاہ سمیت ہلاک ہو گئے۔ استاد اسلم کا تعلق پاکستان کے صوبے پنجاب سے تھا۔ سعودی عرب کی سکیورٹی فورسز نے یمن کے ساتھ واقع سرحدی علاقے میں دراندازی کی کوشش کرنے والے 3 مشتبہ افراد کو ہلاک کردیا۔عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان میجر جنرل منصورالترکی نے ایک بیان میںکہا ہے کہ سرحد پر تعینات فوجیوں نے یمن کے سرحدی علاقے سے مملکت کی حدود میں دراندازی کرنے والوں کو روکنے کی کوشش کی تھی۔اس دوران فوجیوں کے ساتھ جھڑپ میں 3 یمنی ہلاک اور 2 زخمی ہوئے ہیں۔ترجمان نے مزید بتایا ہے کہ ان مشتبہ افراد کے قبضے سے 23 ہتھیار ، 32160 گولیاں اور 607 گرام حشیش برآمد ہوئی ہے۔ جھڑپ میں کوئی سعودی فوجی زخمی نہیں ہوا ہے۔واضح رہے کہ یمن کے ساتھ سعودی عرب کی جنوبی سرحد پر تعینات فوجی ماضی میں بھی مختلف گروپوں کی جانب سے اپنی حدود میں دراندازی کی کوششیں ناکام بنا چکے ہیں۔ ترک ضلع دیارباقر میں دہشت گرد تنظیم ”پی کے کے“ کیخلاف کارروائی کے دوران 2 ترک فوجی جاں بحق ہوگئے جبکہ 6 دہشتگرد بھی مارے گئے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق ترک ضلع دیار باقر کے قصبے لیجہ میں دہشت گرد تنظیم ”پی کے کے“ کے خلافکارروائی کے دوران دو ترک فوجی شہید ہوگئے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ کارروائی جھڑپ میں بدل گئی تھی جس میں زخمی ہونے والے ان دونوں فوجیوں نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔ اس کارروائی میں 6 دہشت گرد بھی مارے گئے جبکہ بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ ملک بھر میں ان دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کے دوران ایک ماہ کے عرصے میں 72 دہشت گرد ہلاک ہوئے اور91 کو گرفتار کیا گیا جن میں پی کے کے دو اہم سرغنہ بھی شامل ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv