تازہ تر ین
nawaz sharef

وزیراعظم کا ایسا بیان کہ ہر طرف ”زندہ باد“ کے نعرے لگ گئے

اسلام آباد، کوئٹہ (نامہ نگار خصوصی، این این آئی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے پاک افغان سرحد فوری طور پر کھولنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرحدوں کا زیادہ دیر بند رہنا عوامی اور معاشی مفادات کے منافی ہے‘ سرحدیں کھولنے کا فیصلہ جذبہ خیر سگالی کے تحت کیا ہے‘ دہشت گردی کے تانے بانے افغانستان میں پاکستان دشمن عناصر سے ملتے ہیں‘ امن و سلامتی کے لئے افغانستان میں دیرپا امن ناگزیر ہے‘ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے افغان حکومت سے تعاون جاری رکھیں گے۔ پیر کو وزیراعظم نے پاک افغان سرحد فوری طور پر کھولنے کے احکامات جاری کئے۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے تانے بانے افغان سرزمین سے جاملتے ہیں دونوں ممالک کے درمیان صدیوں کے مذہبی‘ ثقافتی اور تاریخی رابطے ہیں۔ سرحدوں کا زیادہ دیر بند رہنا عوامی اور معاشی مفادات کے منافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرحدیں کھولنے کا فیصلہ جذبہ خیر سگالی کے تحت کیا ہے جن وجوہات پر سرحد بند کی گئی امید ہے ان کے تدارک کے لئے افغان حکومت اقدامات کرے گی۔ امن و سلامتی کے لئے افغانستان میں دیرپا امن ناگزیر ہے۔ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے افغان حکومت سے تعاون جاری رکھیں گے۔ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی جانب سے پاک افغان بارڈر کھولنے کے احکامات کے بعد باب دوستی چمن بارڈر پر خوشی کی لہر دوڑ گئی اور دونوں جانب سے سینکڑوں کی تعداد میں لوگ بارڈر پر جمع ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے اس اعلان کے بعد کہ پاکستان اور افغانستان کے بارڈر فوری طورپر کھول دیئے جائیں باب دوستی چمن کے قریب رہنے والے لوگوںمیں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور بارڈر کھولنے کے اعلان کے ساتھ ہی افغانستان سے سینکڑوں کی تعداد اور بلوچستان سے سینکڑوں کی تعداد میں لوگ چمن بارڈر باب دوستی پر پہنچ گئے جہاں پر ضروری کارروائی کے بعد افغانستان سے آنے والے افغانیوں اور بلوچستان سے جانے والے افراد کے کاغذی دستاویز مکمل کرنے کاکام فوری طورپر شروع ہوگیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv