تازہ تر ین

الطاف حسین ، ٹارگٹ کلنگ ، بھتہ خوری بارے سابق گورنر عشرت العباد کے سنسنی خیز انکشافات

اسلا م آباد (مانیٹر نگ ڈیسک)سابق گورنر سندھ عشرت العباد نے کہا ہے کہ الطاف حسین کو آج بھی محسن مانتا ہوں، ایم کیو ایم میں ٹارگٹ کلنز اور بھتہ خور موجود تھے ایک مافیا بن چکی تھی۔ نجی ٹی وی سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ الطاف کو آج بھی محسن مانتا ہوں کیونکہ مجھے گورنر تک کے عہدے پر پہنچانے میں انہوں نے ہی مدد کی ۔ اس لئے ان کے احسانات سے انکار کیسے کر سکتا ہوں۔ سیاسی قسمت کا فیصلہ خدا پر چھوڑ دیا ہے۔ مہاجر کمیونٹی کا تقسیم ہونا کراچی اور ملک کےلئے اچھا نہیں ہے انہیں اکٹھا کیا جانا چاہیے کوشش کرنی چاہیے۔ پی ایس پی کو ابھی بہت زیادہ محنت کی ضرورت ہے۔ فاروق ستار کے ساتھ ارکان اسمبلی ہیں۔ تا ہم انہیں بھی بڑی محنت کی ضرورت ہے۔ پی ایس پی کا ابھی کوئی پلان نہیں ملا ہے۔ ایک ابہام موجود ہے کہ جس کے باعث لوگ ان کے ساتھ ملے ہوئے ہیں ابہام یہ ہے کہ ان کا الطاف حسین سے تعلق موجود ہے ۔ کراچی آپریشن سے حالات بہت بہتر ہوئے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv