تازہ تر ین

اگلے 48 گھنٹے موسم کیسا رہے گا ؟

اسلام آباد (اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم کوئٹہ، ژوب ڈویژن، خیبر پختونخوا، فاٹا، گلگت بلتستان اورکشمیر میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ بعض مقامات پر تیز ہواو¿ں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا جبکہ کوئٹہ، بہاولپور، سکھر، لاڑکانہ ،حیدرآباد، مالاکنڈ ڈویژن اور کشمیر میں بعض مقامات پر گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش کوٹلی میں 10 ملی میٹر، دادو 09، پڈعیدن 02، لاڑکانہ ایک، کوئٹہ04، خانپور اور کالام میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اتوار کو ریکارڈ کئے گئے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق استور،کالام، بگروٹ، مالم جبہ اور گوپس میں درجہ حرارت منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv