تازہ تر ین

پرنسپل کاخاتون کے ساتھ شرمناک اقدام

شاہدرہ (بیورو رپورٹ) تھانہ سے درخواست نہ لینے پر سکول پرنسپل نے خاتون کا منہ کالا کر ڈالا، خاتون کی بچی پر کلاس ٹیچر اور پرنسپل نے چند روز قبل تشدد کیا تھا چھ روز گزر جانے کے باوجود بھی مقدمہ درج نہ ہو سکا۔ تفصیلات کے مطابق چھ روز قبل زیبا بی بی کی بیٹی صنم کو اس کی کلاس ٹیچر عائشہ اور پرنسپل طارق نے تشدد کا نشانہ بنایا جس سر اسے ہسپتال منتقل کرنا پڑا تھا۔ ڈیسنٹ ماڈل سکول کے پرنسپل اور کلاس ٹیچر کے خلاف آٹھویں کی طالبہ والدہ نے تھانہ فیروز والہ میں درخواست برائے اندراج مقدمہ دے ڈالی تھی۔ صلح کے دباﺅ کے باوجود وہ صلح نہ کر رہی تھی جس پر سکول پرنسپل طارق اپنی تین ساتھیوں کے ہمراہ زبردستی متاثرہ لڑکی کے گھر داخل ہوا اور اس پر تشدد کرنا شروع کر دیا۔ جب ماں نے اپنی بیٹی کو بچانے کی کوشش کی تو سکول پرنسپل نے زیبا کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کا منہ کالا کر دیا۔ زیبا بی بی اسی حالت میں تھانے جا پہنچی جہاں پر موجود اے ایس آئی مشتاق اور طارق نیازی سب انسپکٹر نے دھکے دے کر تھانے سے باہر نکال دیا۔ اسی دوران احتجاج کرتے ہوئے زیبا بی بی بے ہوش ہو گئی جسے 1122 نے اسے ریسکیو کرتے ہوئے ہسپتال پہنچایا قابل ذکر بات یہ ہے کہ بچی تشدد کیس کے متعلق پنجاب اسمبلی تک یہ بات پہنچ چکی ہے اور باقاعدہ پی ٹی آئی کی جانب سے اس معاملے کو اسمبلی میں عیاں کیا گیا ہے لیکن چھ روز گزر جانے کے باوجود تھانہ فیروز والہ کی پولیس کی جانب سے مقدمہ کے اندراج سے گریز کیا جا رہا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv