اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) یوم پاکستان کے حوالے سے 23مارچ کی پریڈ کی فل ڈریس ریہرسل شروع ہو گئی ریہرسل روزانہ ہوگی ¾ موبائل سروس صبح چھ بجے سے دن ایک بجے تک بند رہے گی ¾ ٹریفک پولیس نے شہریوں کےلئے متبادل ٹریفک پلان جاری کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق 23مارچ کے روز ہونے والی پریڈ کی فل ڈریس ریہرسل پریڈ گراﺅنڈ شکرپڑیاں میں اتوار کو بھی جاری رہی اس سلسلے میں اسلام آباد ٹریفک پولیس نے 23مارچ کے لیے ٹریفک پلان بھی جاری کردیا ہے جس کے مطابق اسلام اآباد میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ 18مارچ سے 23مارچ تک روزانہ رات12سے دن 1بجے تک بندہوگا۔ذرائع کے مطابق روزانہ صبح 6بجے سے دن 1بجے تک زیروپوائنٹ سے فیض آباد روڈ،کھنہ پل سے زیروپوائنٹ ،راول ڈیم چوک سے فیض آباد تک شاہراہیں بندہوںگی ¾شکرپڑیاں روڈ ہیلی پیڈ سے راول ڈیم چوک تک بند ہوگی ۔اتوار کو یوم پاکستان پریڈ کی فل ڈریس ریہرسل کےلئے پاک فضائیہ کے طیاروں کی جانب سے فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا گیا جہاں دارالحکومت کی فضاءجنگی طیاروں کی گھن گرج سے گونج رہی تھی ¾ فل ڈریس ریہرسل کے لئے سکیورٹی کے بھی غیرمعمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔ ریہرسل کے پیش نظر اسلام آباد اور راولپنڈی میں موبائل فون سروس دوپہر ایک بجے تک بند کر دی گئی تھی ۔