تازہ تر ین
parliment

اہم آئینی ترمیم بل آج پیش, فیصلہ کب ہوگا؟, دیکھئے بڑی خبر

اسلام آباد (نعےم جدون) فوجی عدالتوں کی بحالی کے حوالے سے منگل کو قومی اسمبلی مےں ووٹنگ کے دوران مخالفت مےں ووٹ نہ پڑنے کی امےد کی جا رہی ہے جس کی وجہ حکومت اور اپوزےشن دونوں طرف سے بل کی بھرپور حماےت ہے۔ قومی اسمبلی کے آج کے اجلاس مےں فوجی عدالتوں کی بحالی سے متعلق 23 ویں آئینی ترمیم کے بل اور آرمی اےکٹ مےں ترمےم سے متعلق بل پےش کئے جائےں گے۔ اس بارے مےں 16 مارچ کو سپےکر قومی اسمبلی کی زےرصدارت پارلےمنٹیرےن رہنماﺅں مےں اتفاق رائے طے پاےا گےا تھا۔ ارکےن کی طرف سے ان دونوں ترامیمی بلوں پر آج ہونے والی بحث کے بعد منگل 21 مارچ کو قومی اسمبلی مےں ووٹ کےلئے پےش کر دےا جائے گا۔ وفاقی وزےر خزانہ سنیٹر اسحاق ڈار کے مطابق سپےکر کی زےرصدارت پارلےمانی رہنماﺅں کے اجلاس مےں نےشنل سکےورٹی کے قےام کے حوالے سے بھی اتفاق کےا گےا ہے جس مےں قومی اسمبلی اور سےنٹ کے اراکےن شامل ہونگے۔ قومی اسمبلی کے آج کے اجلاس مےں نےشنل سکےورٹی کے قےام سے متعلق قرارداد بھی پےش کی جائے گی۔ حکمران جماعت فوجی عدالتوں کے قےام سے متعلق ترمےمی بل کو بھرپور انداز مےں کامےاب بنانے کےلئے تمام سےاسی جماعتوں سے مشاورت کر رہی ہے اور آزاد امےدواروں سے بھی رابطے کئے جا چکے ہےں۔ مسلم لےگ (ن) کی پارلےمانی پارٹی کا آج کا ہونے والا اجلاس بھی کل تک کے لئے ملتوی کر دےا گےا اور اب 21 مارچ کو وزےر اعظم مےاں نواز شرےف کی قےادت مےں ہو گا۔ حکومت کی شدےد مخالف جماعت تحرےک انصاف نے پہلے ہی فوجی عدالتوں کی بحالی کی حماےت کا اعلان کر رکھا ہے جس کے بعد قومی امےد کی جا رہی ہے کہ اس بل کی مخالفت پر کوئی ووٹ نہےں آئے گا۔ وزیر اعظم نواز شریف نے 20 اور 21 مارچ کو قومی اسمبلی میں اپنی جماعت کے تمام ارکان کو پارلےمنٹ مےں اپنی موجودگی کو ےقےنی بنانے کی ہداےت کر رکھی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv