تازہ تر ین

بے مثال لوگوں کی لاجواب سروس …. بھتیجے کی عیادت کیلئے آنیوالے بابے کا آپریشن کر ڈالا

گوجرہ( تحصےل رپورٹر)بے مثال لوگ لاجواب سروس آئی کم سول ہسپتال گوجرہ کے عملہ کی ”حسن کارکردگی“ پھرتےاں دکھاتے ہو ئے بھتےجے کی عےادت کےلئے ہسپتال آنے والے ضعےف العمرشخص کی آنکھ کا آپرےشن کر ڈالا۔ تفصےلات کے مطابق چک نمبر302ج ب نورپور کا85سالہ نظام دےن ولد منگل اپنے بھتےجے کی عےادت کےلئے سول ہسپتال گوجرہ آےاکہ اس دوران آپرےشن تھےٹرکا عملہ نظام دےن کو زبردستی پکڑکر لے جانے لگا تو اس نے کہا کہ مےرا کوئی آپرےشن نہےں ہے مےں تو اپنے بھتےجے کا پتہ لےنے کے لئے آےا ہوں مگر عملہ نے اس کی اےک نہ سنی نظام دےن احتجاج کر تا رہامگرعملہ اپنی پھرتےاں دکھاتا رہااور اسے زبردستی پکڑکرآپرےشن تھےٹرلے گئے۔جہاں پر آئی سپےشلسٹ ڈاکٹرنے اس کی آنکھ کا آپرےشن کر دےا۔چھان بےن کر نے پر معلوم ہو اکہ چک نمبر98ج ب کے نظام دےن ولد صوبہ کاآپرےشن کےا جانا تھاجو کہ ہسپتال مےں داخل تھا اور اپنے بےڈ پر موجود تھا۔علم ہو نے پر نظام دےن کا بےٹا ظفر اقبال سول ہسپتال پہنچ گےا۔جس نے عملہ سے پوچھ گچھ کی تووہ اپنی نااہلی پر شرمندہ ہو نے کی بجائے سےخ پا ہو گئے اور اس کو دہشت گرد قرار دے کر پولےس بلا کر ان کے حوالے کر نے کی دھمکےاں دےنا شروع کر دےں۔اس بارے مےں اےم اےس سول ہسپتال گوجرہ ڈاکٹرمنےراحمد سے رابطہ کےاگےا تو انہوں نے بتاےاکہ اے اےم اےس کی ڈےوٹی لگائی گئی ہے وہ معاملہ کی چھان بےن کر رہے ہےں ۔ ۔نظام دےن کے بےٹے ظفر اقبال نے خبرےں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مےرے والد کی آنکھےں بالکل ٹھےک تھےں جاہل ڈاکٹر کو آپرےشن کرتے ہوئے بھی کچھ پتہ نہ چلابااثر ڈاکٹر مجھ پر کاروائی نہ کرنے کے لئے شدےد دباﺅ ڈال رہا ہے مےری وزےر اعلی پنجاب مےاںمحمد شہباز شرےف سے اپےل ہے کہ مجھے انصاف دےا جائے اور نااہل سرکار ی ڈ اکٹر کے خلاف کاروائی عمل مےں لائی جائے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv