تازہ تر ین

بد بخت بیٹے نے باپ کو وتل کروا دیا

ساہیوال (خصوصی رپورٹ) نواحی چک 59جی ڈی میں بیٹے نے نشہ کے لیے پیسے نہ دینے پر باپ ملک ہیتم سگلہ کو سر میں اینٹیں مار کر قتل کر دیا اور ملزم فرار۔ واقعات کے مطابق اسی چک کے غلام عباس نے اپنے باپ ملک ہیتم سگلہ سے نشہ کے لیے پیسے مانگے لیکن باپ نے نشہ کے لیے پیسے دینے سے انکار کر دیا جس پر ملزم نے مشتعل ہو کر باپ کے سر میں اینٹیں مار دی جسے بے ہوشی کی حالت میں سول ہسپتال ساہیوال لایا گیا مگر وہ دم توڑ گیا۔ پولیس تھانہ بہادر شاہ نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ ملزم ابھی تک گرفتار نہیں ہوسکا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv