تازہ تر ین

جنرل باجوہ زندہ باد , خطرناک گروپس کو مار بھگانے کا عزم,دیکھئے خبر میں

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی فوج کے ایک اعلیٰ سطحی جنرل نے پاکستانی فوج کے سربراہ کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ وہ طالبان اور حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں کر رہے تاہم انہیں اس معاملے میں مزید ’مستقل مزاجی‘ کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ یا CENTCOM کے کمانڈر جنرل جوزف ووٹل نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ان عسکری گروپوں کے خلاف بھی کارروائی شروع کر دی ہے جن کے خلاف کارروائی سے سابقہ فوجی سربراہان گریز کرتے آئے ہیں۔ ووٹل نے یہ بات امریکی سینٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کو بریفنگ دیتے وقت گزشتہ روز کہی۔ ان کے بقول افغانستان میں نیٹو اور امریکی افواج کے سربراہ جنرل نکلسن کی گزشتہ دنوں سرحد پر چند آپریشنر میں پاکستانی فوج نے معاونت کی تھی۔ کمانڈر جنرل جوزف ووٹل نے اسے درست سمت میںایک پیش رفت قرار دیا۔امریکی جنرل کا اس موقع پر یہ بھی کہنا تھا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان اس سلسلے میں مزید مستقل مزاجی کا مظاہرہ کرے اور اس مخصوص علاقے پر توجہ دے۔ جمعرات کو سینیٹ کی کمیٹی کو بریفنگ کے دوران سنیٹر ٹوم کاٹن کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ووٹل کا کہنا تھا، ”میرے خیال میں یہ بات اہم ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے باہمی تعلقات اچھے ہوں۔ یہ حقیقت ہے کہ دونوں ملکوں کی مشترکہ سرحد پر تعلقات کشیدہ ہیں۔ ایسی صورتحال میں ہم دونوں ممالک کے باہمی تعلقات میں بہتری کے لیے کردار ادا کر سکتے ہیں۔“مرکزی کمان کے جنرل ووٹل کا کہنا تھا کہ واشنگٹن ایک عرصے سے پاکستان میں طالبان اور دیگر شدت پسند گروپوں کی پناہ گاہوں کی موجودگی کا معاملہ اٹھاتا آیا ہے۔ انہوں نے اپنی بریفنگ میں واضح کیا کہ پاک افغان سرحد اور خطے میں دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں پاکستان، امریکا کا اہم اتحادی ملک ہے۔ اس دوران پاکستان نے کئی ایسے اقدامات کیے، جو امریکی و نیٹو افواج کے لیے سود مند ثابت ہوئے۔ سینٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی سے اپنے خطاب میں جنرل ووٹل نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان اور بھارت کے مابین مسلسل کشیدگی برقرار ہے۔ ایک موقع پر ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسلام آباد کو سفارتی سطح پر تنہا کرنے کی بھارتی کوششیں دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات میں بہتری کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔ ان کے بقول یہ اس لیے بھی باعث تشویش ہے کیونکہ دونوں ممالک جوہری ہتھیاروں کے حامل ہیں اور کشیدگی میں اضافہ جوہری ہتھیاروں کے استعمال کا سبب بن سکتا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv