تازہ تر ین

سب سے بڑے شہر میں خونریزی کی نئی لہر ….گرفتار ملز م کے سنسنی خیز انکشافات

کراچی (خصوصی رپورٹ)اندرون سندھ اور دیگر صوبوں میں روپوش دہشت گردوں کی کراچی واپسی شروع ہوگئی ہے اور ذرائع نے کراچی میں خونریزی اور دہشت گردی کی نئی لہر کا خدشہ ظاہر کیاہے۔ تفصیلات کے مطابق مبینہ ٹا?ن پولیس نے ایک دہشت گرد کو گرفتار کیاہے۔ ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ کراچی میں فرقہ وارانہ دہشت گردی کیلئے ہدایات ملتی تھیں جس کے بعد اہل تشیع اور دیوبندی افراد کی ٹارگٹ کلنگ کی جاتی تھی تاکہ یہ تاثر دیا جاسکے کہ شہر میں فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ ہورہی ہے۔ ملزم نے بتایا کہ اس حوالے سے خصوصی طور پراسلحہ دیاجاتا تھا اور واردات کے بعد مذکورہ اسلحہ واپس لے لیا جاتا تھا۔ ملزم نے بتایا کہ اس نے 10 سے زائد فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کی وارداتیں گلشن اقبال اور گلستان جوہر میں کی ہیں۔ ملزم نے بتایا کہ اس نے مبینہ ٹا?ن تھانے کی حدود میں قاری عثمان کو فائرنگ کرکے قتل کیا۔ ملزم کے مطابق جب کراچی میں آپریشن کا آغاز ہوا توانہیں حکم ملا کہ اندرون سندھ روپوش ہوجا? جس کے بعد وہ اپنے گروپ کے ساتھ میرپورخاص میں روپوش ہوا اور بعدازاں وہاں سے پنجاب فرار ہوگیا جہاں اسے ایک ماہ قبل ہدایت ملی کہ وہ کراچی پہنچے۔ ملزم نے بتایا کہ ملک بھر میں روپوش تمام دہشت گردوں کو کراچی طلب کیاگیاہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv