تازہ تر ین

پاک فوج کا بڑا کارنامہ …. دہشتگردوں، سہولت کاروں کیخلاف گھیرا تنگ، انتہائی مطلوب افراد بارے اہم خبر

راولپنڈی ،لاہور(ویب ڈیسک) پاک فوج نے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے گردگھیرتنگ کردیا ،پنجاب کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی آپریشن درالفساد کے سلسلے میں کارروائیوں19سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتارکرلیا گیا ،بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود برآمد ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاک فوج نے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے گردگھیرتنگ کر تے ملک بھر میں آپریشن کا آغاز تیز کردیا ہے ۔سکیورٹی فورسز نے لاہور ، راولپنڈی ، ڈی جی خان ، روجھان ، نارووال ، اٹک میں کارروائیاں کرتے ہوئے 19 مشتبہ افراد کوگرفتار کرلیا ہے جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود برآمد ہوا ، مشتبہ افراد کو تفیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق گرفتار کیے جانیوالوں میں افغان باشندے بھی شامل ہیں جو غیر قانونی طور پر رہ رہے ہیں اور ان کے پاس سفری دستاویزات بھی موجود نہیں ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv