تازہ تر ین

2 بچوں کی ماں نے گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کر لی

لاہور (کرائم رپورٹر) اقبال ٹاﺅن کے علاقہ میں دو بچوں کی ماں نے گلے میں پھندا ڈال کر پھانسی لے لی۔ پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاءکے حوالے کردی۔ بتایا گیا ہے کہ جی ٹی روڈ رانا ٹاﺅن کی رہائشی 25 سالہ اقراءبی بی کی پانچ سال قبل شہباز نامی نوجوان سے شادی ہوئی‘ جس کے بطن سے ایک بیٹا اور بیٹی پیدا ہوئے۔ دونوں میاں بیوی ہنسی خوشی رہ رہے تھے جبکہ اقبال ٹاﺅن کے علاقہ بدر بلاک میں واقع ایک فیکٹری کی بالائی منزل پر دونوں بچوں کے ہمراہ رہائش پذیر تھے۔ رات گئے شہباز کام سے واپس آیا تو اقراءکی نعش پنکھے سے جھول رہی تھی۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی‘ جس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے جمع کرا دیا۔ پولیس کے مطابق موقع سے تمام شواہد اکٹھے کرلئے گئے ہیں جو کہ فرانزک لیبارٹری بھیج دیئے گئے ہیں۔
پھانسی



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv