تازہ تر ین

زرداری کا یو ٹرن …. پی پی ، ن لیگ میں خفیہ ڈیل ، اندرونی کہانی سامنے آ گئی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پیپلز پارٹی نے فوجی عدالتوں سے متعلق مسلم لیگ (ن) کو ”دلدل“ سے نکالنے کیلئے ون ون فارمولہ پیش کر دیا ہے جسے مسلم لیگ (ن) کی قیادت کی جانب سے خوشدلی سے پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔ پیپلز پارٹی‘ مسلم لیگ کیلئے سہولت کار کا کردار ادا کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے فوجی عدالتوں میں توسیع کیلئے 9 نکاتی تجاویز پیش کی ہیں۔ مسلم لیگ ان 9 نکاتی تجاویز میں سے کچھ تجاویز کو پارلیمانی جماعتوں کے اجلاس میں منظور کرا کر ”ون ون“ (جیت جیت) کی صورتحال پیدا کردے گی۔ پیپلز پارٹی جس نے دو روز قبل فوجی عدالتوں کے قیام کی مخالفت کی تھی پیر کو فوجی عدالتوں کی مدت میں ایک سال کی توسیع پر آمادگی دراصل اس کے گزشتہ روز کے مقف پر نظرثانی ہے۔ پیپلز پارٹی کی 4, 3 تجاویز کو حکومتی آئینی ترمیم کا حصہ بنا کر پیپلز پارٹی کو بھی ”آن بورڈ“ کر دیا جائے گا۔ اس طرح پیپلز پارٹی کو یہ کہنے کا موقع مل جائے گا کہ فوجی عدالتوں کے قیام کے لئے آئینی ترمیم میں پیپلز پارٹی کی تجاویز کو شامل کر لیا گیا ہے۔ بدھ 8 مارچ کو ہونے والے پارلیمانی جماعتوں کے قائدین کے اجلاس میں پیپلز پارٹی شرکت کرے گی۔ پیپلز پارٹی ”فیس سیونگ“ چاہتی ہے جو مسلم لیگ اسے پارلیمانی جماعتوں کے اجلاس میں فراہم کر دے گی۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی قیادت کے درمیان ”پس پردہ“ رابطہ قائم ہے۔ ان رابطوں کے نتیجے میں بدھ کو فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع پر ”بریک تھرو“ کا قوی امکان ہے۔
ون ون فارمولا



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv