تازہ تر ین

پانامہ فیصلہ …. عمران خان نے سب کو چوکنا کر دیا

لاہور (خصوصی رپورٹ) تحریک انصاف نے پانامہ کا فیصلہ حق اور مخالفت میں آنے پر آئندہ کی حکمت عملی کیلئے 3 مختلف آپشنز پر غور شروع کردیا۔ ذرائع کے مطابق کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پانامہ کیس کے آئندہ چند دنوں میں متوقع فیصلے کے حوالے سے پارٹی قائدین سے مشاورت اور آئندہ کی حکمت عملی کیلئے تجاویز لینا شروع کردیں جس میں عمران خان کے سامنے تین تجاویز آئی ہیں جس میں عمران خان کو عدالتی فیصلے کے بعد کسی احتجاج کی بجائے آئندہ عام انتخابات کی تیاری، فیصلے کیخلاف عوامی سطح پر احتجاج یا صرف پارلیمنٹ میں احتجاج کی تجویز دی گئی جس کے بعد عمران خان پارٹی کے دیگر قائدین کے ہمراہ آجکل اس حوالے سے مختلف آپشنز پر غور کر رہے ہیں اور اس بات کا قوی امکان ہے کہ آئندہ چند روز میں اس حوالے سے باقاعدہ حکمت عملی طے کرلی جائیگی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv