تازہ تر ین
Fawad-Khan-and-Mahira-Khan

دنیا کی 100 پُرکشش شخصیات کی فہرست میں 4 پاکستانی بھی شامل

لاہور (ویب ڈیسک ) ٹی سی کینڈلرکی جانب سے دنیا کے 100 خوبصورت اور پ±رکشش شخصیات کی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں اداکار فواد خان اورماہرہ خان سمیت 4 پاکستانیوں کو نامزد کیا گیا ہے۔
ٹی سی کینڈلر(دی انڈیپنڈنٹ کرٹکس)کی جانب سے ہر سال دنیا بھرسے 100 خوبصورت اورپ±رکشش چہروں کی فہرست جاری کی جاتی ہے۔ رواں سال بھی ٹی سی کینڈلرنے سال 2019 کے لیے دنیا بھرسے 100 خوبصور ت اور پ±رکشش چہروں کی فہرست جاری کی ہے جس میں پاکستانی اداکارفواد خان، ماہرہ خان، عمران عباس اورگلوکارہ مومنہ مستحسن کو بھی خوبصورت چہروں کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔پاکستانی اداکاروں کے ساتھ اس فہرست میں کورین اداکار لی من ہو، برطانوی اداکارایان سمر ہالڈر، ایما واٹسن، شاہ رخ خان، سلمان خان، ٹام کروز، زیک ایفرون سمیت شوبز کی دنیا کے بڑے بڑے نام شامل ہیں۔ ٹی سی کینڈلر نے اس فہرست کو انسٹاگام پر شیئر کیا ہے تاہم ووٹنگ کے نتائج کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کہ کون سا اداکار کس نمبر پر ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv