تازہ تر ین
genasifghafoorafp

ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کا انڈین گیدڑ بھبکیوں کا دبنگ جواب ،ایسی کھر ی کھری سنا دیں کہ ہر محب وطن پاکستانی کا دل با غ با غ ہو گیا

راولپنڈی(ویب ڈیسک )ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ 14فروری کو پلوامہ میں کشمیری نوجوان نے قابض فورسز کو نشانہ بنایا جس کے بعد بھارت کی طرف سے پاکستان پر الزامات کی بارش ہوگئی، بغیر سوچے اور تحقیق کے الزامات لگائے
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پاکستان کے آزاد ہونے کی حقیقت بھارت آج تک تسلیم نہیں کرسکا، 1947 میں بھارت نے کشمیر پر حملہ کیا اور 72 سال سے ا±ن کا کشمیر میں ظلم و ستم جاری ہے۔میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ 1965 میں ایل او سی کی کشیدگی کو بھارت انٹرنیشنل بارڈر پر لے ا?یا، اس وقت ہمارا ملک ترقی کی راہ پر گامزن تھا اس جنگ کے اس پر اثرات ملک پر پڑے، 1971 میں سازش سے ہمیں دولخت کیا گیا، بھارت نے مکتی باہنی کے ذریعے مشرقی پاکستان میں حالات خراب کرائے ہم اس سانحے سے بھی سنبھل گئے۔
انہوں نے کہا کہ 1981 سے 84 کا ایسا وقت تھا جس میں ہماری مشرقی سرحد پر کوئی واقعہ نہیں ہوا، ہم نے دوبارہ استحکام کی طرف جانا شروع کیا لیکن پر سیاچن ہوا، ایسا علاقہ جہاں پاک فوج کی موجودگی نہیں تھی وہاں آے ہمارے علاقے پر قبضہ کیا اس وقت سے ا?ج تک دنیا کے بلند ترین محاذ پر ہماری فوج ڈٹی ہوئی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv