تازہ تر ین

مریم اورنگزیب کی کیا خدمات ہیںجو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیا گیا:مریم ارشد ،ہر سال گرمی میں بجلی اور سردی میں گیس بحران ہمارا مقدر بن چکا ہے: میاں افضل ، گیس بحران پر بورڈ آف ڈائریکٹرز کو تحلیل کرنے کے فیصلہ سے بحران مزید بڑھے گا: ضمیر آفاقی ، ملکی صورتحال دیکھتے ہوئے یہ لگتا ہے ہم نے ماضی سے کوئی سبق نہیں سیکھا: آغا باقر ، چینل ۵ کے پروگرام ” کالم نگار “ میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) چینل فائیو کے تجزیوں تبصروں پر مشتمل پروگرام کام نگار میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار مریم ارشد نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے گیس بحران کے ذمہ داروں کیخلاف بہتر ایکشن لیا تاہم کیا اس سے لوگوں کو گیس مل جائے گی۔ بدقسمتی سے ہر سال سردیاں آتی ہیں اور گیس بحران شروع ہوجاتا ہے ہبازشریف نے باغوں کے شہر لاہور کو سنگ وخشت کا شہر بنادیا، مریم اورنگزیب نے بہت سے لوگوں کو نوازا، کرپٹ عناصر کو سزائیں دینا ضروری ہے۔ مریم اورنگزیب نے کیا خدمات سرانجام دیں کہ لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔ سینئر صحافی میاں افضل نے کہا کہ ہر سال گرمی میں بجلی اور سردی میں گیس بحران ہمارا مقدر بن چکا ہے۔ وزیراعظم نے بورڈ تو تحلیل کردیا تاہم اس سے بحران تو حل نہیں ہوگا۔ شہبازشریف کو چیئرمین پی اے سی بنانا بتاتا ہے کہ سیاست میں پرانی روش ہی چلے گی۔ مریم اورنگزیب نے مریم نواز کے ایما پر میڈیا ٹیم بنائی جس کا مقصد شہباز فیملی کو نقصان پہنچانا تھا۔ مریم اورنگزیب پر الزامات کی ابھی تحقیقات ہونا ہیں یہ معاملہ لمبا چلے گا۔ سپریم کورٹ نے نجی سکولز کی فیسوں کے حوالے سے اچھا فیصلہ کیا۔ کالم نگار ضمیر آفاقی نے کہا کہ گیس بحران پر بورڈ آف ڈائریکٹر کو تحلیل کرنے کے فیصلے سے یہ بحران اور بڑھے گا۔ شہبازشریف کو چیئرمین پی اے سی بناکر حکومت نے عقلمندی کا مظاہرہ کیا۔ اس سے حکومت اور اپوزیشن میں ڈیڈلاک ختم ہوگا۔ مریم اورنگزیب پر لگائے گئے الزامات کو ثابت کرنا مشکل ہوگا۔ کئی ماہ پہلے پکڑے گئے فواد حسن فواد، احد چیمہ پر تو ابھی تک نیب کچھ ثابت نہیں کرسکا۔ تعلیم دینا ریاست کی ذمہ داری ہے جب وہ اس سے پہلو تہی کرتی ہے تو خلا پیدا ہوتا ہے جس کو نجی ادارے پر کرتے ہیں۔ علیمہ خان کو جرمانہ کردیا گیا سوال یہ ہے کیا یہی اصول باقی سب پر بھی لاگو ہوگا۔ سینئر تجزیہ آغا باقر نے کہا کہ ملک کی صورتحال دیکھتے ہوئے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ہم نے ماضی سے کوئی سبق نہیں سیکھا۔ آج بھی بجلی گیس کا وہی بحران جاری ہے جو ماضی میں بھی تھا۔ شہباز شریف کو چیئرمین پی اے سی بنادیا گیا پی اے سی پر بھی تو چیک اینڈ بیلنس ہونا چاہیے نیب نے مریم اورنگزیب پر 8الزامات لگائے ہیں قومی خزانے کے فنڈز کو اپنوں کو نوازنے کیلئے استعمال کیا جاتا رہا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv