تازہ تر ین

مالی کے سرحدی علاقے میں مسلح افراد کا حملہ، 47 افراد ہلاک

بماکو(ویب ڈیسک) مالی کے سرحدی علاقے میں مسلح افراد کے حملے میں 47 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے مالی کے شمالی سرحدی علاقے میں مقامی کمیونٹی کے افراد کو نشانہ بنایا۔مانیکا کے میئر نے غیر ملکی خبر ایجنسی کو بتایا کہ مسلح افراد نے ٹاریگ قبیلے کے افراد کو نشانہ بنایا۔حملے میں 47 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق اس علاقے میں ٹاریگ اور فولانی قبائل کے درمیان زمین اور پانی کے تنازع پر اکثر فسادات ہوتے رہتے ہیں۔رواں ماہ کے آغاز میں مالی کے علاقے موپٹی میں مسلح افراد نے حملہ کر کے فولانی قبیلے سے تعلق رکھنے والے 15 افراد کو قتل کر دیا تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv