تازہ تر ین

رانی مکھرجی” مردانی ٹو“ میں پھر پولیس افسر بنیں گی

ممبئی (شوبزڈیسک) بالی ووڈ کی سانولی سلونی اداکارہ رانی مکھرجی اب پولیس افسر بنیں گی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رانی ان دنوں اپنی پرانی فلم کے نئے سیکوئل کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ رانی مکھرجی مردانی ٹو میں اسی انداز کی ایک خاتون پولیس افسر کے روپ میں ایک بار پھر سینما اسکرین پر آئیں گی۔ مردانی ٹو کی پہلی فلم 2014 میں ریلیز ہوئی تھی۔ رانی مکھرجی نے فلم کے سیکوئل کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 2014 میں ریلیز ہونے والی فلم مردانی میں انہوں نے جو کردار ادا کیا وہ ان کے بہترین کرداروں میں سے ایک ہے اور جب سے ہی لوگ مجھ سے اکثر پوچھا کرتے تھے کہ میں فلم مردانی کا سیکوئل کب کروں گی۔
ضرانی مکھر جی نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ فلم کے سیکوئل کا اعلان لوگوں کے لئے کسی سرپرائز سے کم نہیں ہوگا کیوں کہ گوپی نے اپنی غیر معمولی صلاحیتوں سے فلم کا اسکرپٹ لکھا ہے جب کہ میں بھی فلم کے سیکوئل میں کام کرنے کے لیے کافی پرجوش ہوں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv