تازہ تر ین

یہ آخری آئی ایم ایف پروگرام ہوگا،اگر فوری توجہ نہ دی گئی تو ملک دیوالیہ ہو جائے گا:وزیر خزانہ نے خو فنا ک انکشا ف کر دیا

کراچی (ویب ڈیسک) : وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ ہم تیزی سے دیوالیہ ہونے کی طرف جا رہے ہیں اگر فوری توجہ نہ دی گئی تو ملک دیوالیہ ہو جائے گا۔ کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کا انتطام اسٹاک مارکیٹ کی طرح ہونا چاہئیے۔ ایسا نہیں ہے کہ کوئی خطرے کی گھنٹی نہیں بج رہی۔میڈیا میں معیشت پر بہت طوفان نظر آرہا ہے۔ ہمارے منشور میں ایز آف ڈوئیگ بزنس شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ 18 ارب کا خسارہ ہے ، ہم تیزی سے دیوالیہ ہونے جا رہے تھے۔ پاکستان میں کاروبار کرنا بہت مہنگا کردیا گیا ہے۔ کرنٹ اکاو¿نٹ خسارہ ڈھائی ارب ڈالر سے بڑھ کر 18 ارب ڈالر ہو گیا ہے۔ امپورٹرز نے اتنا پیسہ کمایا ہے جس کی کوئی حد نہیں ہے۔امپورٹرز نے روپے کی قدر کم ہونے سے انونٹری پر اربوں روپے کمائے۔
اسد عمر نے کہا کہ کرنٹ اکاو¿نٹ خسارہ کم ہونا شروع ہو گیا ہے۔ 7 سے 8 ماہ میں ڈالر کی قدر میں 26 ،27فیصد کمی ہوگی۔ستمبر میں کرنٹ اکاو¿نٹ خسارہ کم ہوگا،مارکیٹ میں سرمایہ کاری ٹیکسیشن کی وجہ سےکم ہے تو اسے ٹھیک ہونا چاہئیے۔ اسٹاک ایکسچینج مارکیٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ کی قیادت زبردست کام کررہی ہے۔اجلاس میں اسٹاک مارکیٹ کو بہتر بنانے کا جائز ہ لیا گیا۔
ایکسپورٹ اور ٹیکس نیٹ کر بڑھانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔کاروبار میں اتار چڑھاو¿ آتے رہتے ہیں۔معاشی صورتحال بہتر ہوگی تو اسٹاک مارکیٹ بھی اوپر جائے گی۔ ہمیں معیشت کے بہترین نتائج کیلئے کوشش جاری رکھنی چاہئیے۔ وزیرخزانہ اسد عمر نے آئی ایم ایف کے پاس نہ جانے سے متعلق تمام خبروں کے برعکس کہا کہ حکومت کا یہ آخری آئی ایم ایف پروگرام ہوگا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv